اسلام آباد
کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 اگست کے
لاک ڈاؤن آرڈر میں ترمیم کر دی گئی ہے۔
جس کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے
جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی۔
ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر آج سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار کھل گیا اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل پڑی ہے۔
سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کا وقت رات 8 بجے تک مقرر کر دیا گیا ہے
تاہم جمعہ اور اتوار کو دکانیں بند رہیں گی۔
ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ
آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔ صوبے میں مزارات اور سینما بھی بند رہیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،