نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین سے سائنوفارم ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کرونا ویکسین کی دوسری کھیپ جس میں 6 لاکھ 80 ہزار ڈوزز شامل پاکستان پہنچائی گئی

عالمی وبا کرونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچادی گئی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جس میں 6 لاکھ 80 ہزار ڈوزز شامل پاکستان پہنچائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ  آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کرونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع مطابق  کراچی کے کئی مراکز میں سائنوفارم، سائنوویک اورایسٹرا زینیکا ویکسین کی کمی کا سامنا ہے

جس کے سبب شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی، لیاقت آباد اور لیاری کے ویکسینیشن سنٹرز میں ویکسین کی سپلائی بند ہونے کے بعد ویکسی نیشن معطل کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں لائی گئی ویکسین کی کھیپ فیڈرل آئی پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سائینوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ 7 لاکھ 92 ہزار ڈوزز کے ساتھ چین سے پاکستان پہچائی گئی تھی۔

About The Author