دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین

لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

About The Author