مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے خود میدان میں اتر گئے۔

گرین بیلٹس اور خالی رقبہ پر مون سون کی شجرکاری کے احکامات دئیے گئے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے سی و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسد چانڈیہ،کارپوریشن کے محمد عمران جتوئی،محمد افضل جتوئی اور

دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے کتاب چوک، مانکا کینال،ماڈل ٹاؤن، بلاک 29،30،ایس اور ٹی،حسین پارک،کھوسہ پارک،دعا چوک،ظفر چوک،کیو بلاک چوک، ٹینکی والا چوک،ریلوے روڈ چوک،قادریہ چوک اور شاہین چوک کا دورہ کیا

انہوں نے گرین بیلٹس کا جائزہ لیتے ہوئے گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر مون سون شجرکاری کا حکم دیاکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے

پیدل تفصیلی معائنہ کے دوران صفائی اور سیوریج کے معاملات کا جائزہ لیا. کمشنر نے پاسپورٹ آفس روڈ پر کراون فیلئر بھی چیک کئے

اور فوری مرمت کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کا پیچ ورک معیاری ہونا چاہیے۔کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں

اور ان سے مسائل دریافت کئے۔کمشنر نے کہا کہ میونسپل سروسز کے معاملات مزید بہتر کئے جائیں۔عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جشن آزادی اور مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے مانکا کینال اور وائلڈ لائف پارک میں پودے لگائے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ویمن ونگ رقیہ رمضان،انیس الرحمن اور دیگر نے پلکن،سکھ چین،املتاس سمیت دس اقسام کے

پودے لگائے.
مشیر وزیر اعلیٰ و چئیرمن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعظم کی دس ارب سونامی ٹری پراجیکٹ اور وزیر اعلی کی کلین

اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان مون سون شجرکاری میں تیس ہزار پودے لگائے گی۔

وائلڈ لائف پارک میں 12000 پودے لگائے جائیں گے۔ڈی جی خان شہر میں پانچ مقامات پر میاواکی جنگل لگائیں گے۔

کشمیر پارک اور جناح فیملی پارک میں میاواکی جنگل لگادیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام مانکا کینال پر آج دو ہزار بڑے پودے لگائے جائیں گے۔

مانکا کینال کے خالی رقبہ پر جامن،شہتوت،کچنار سمیت دیگر پھلدار پودے لگائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان سید تنویر

مرتضیٰ نے کہا کہ غازی پارک اور مانکا کینال پر مزید تین میاواکی جنگل لگائیں گے۔مون سون شجرکاری مہم میں تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت9 سے 15 اگست کے خصوصی مہم میں سرکاری سروسز کو ریکارڈ کیا جائیگاکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت خدمت مہم کے

اجلاس میں محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ خدمت مہم کے خصوصی ہفتہ میں پیدائش اموات کے ریکارڈ کو ڈیش بورڈ اپ لوڈ کیا جائے۔

ڈومیسائل،فردات،انتقلات کا اجراء،ڈرائیونگ لائسنس،پٹرول پمپس کے این او سی کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا جائیگا۔

ای خدمت مرکز،لوکل گورنمنٹ،اراضی ریکارڈ سنٹر دیہی مراکز محال اور متعلقہ محکموں کی سرگرمیاں متعلقہ ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کرائیں۔

اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کی سرگرمیوں اور عوامی شکایات کے ازالہ کی شرح سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کا امتحان بارہ اگست بروز

جمعرات سے شروع ہو رہا ہے جو کہ چھبیس اگست تک جاری رہے گا۔ مذکورہ امتحان کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تمام نگران امتحانی عملہ کی تعیناتی کر دی گئی ہے

اس امتحان کی سخت نگرانی اور چیکنگ کے لیے موبائل انسپکٹرز کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے بورڈ کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں ہمہ امتحان کے انعقاد کی شفافیت کو

چیک کریں گی ڈپٹی کمشنرز سے تمام امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 کے نفاذ کی استدعا کی گئی ہے امتحانی سنٹرز کی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی مدد لی گئی ہے-

شیخ امجد حسین نے مذکورہ امتحان میں شامل ہونے والے تمام امیدواران کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ

وہ ناجائز ذرائع سے پرہیز کریں اور بالخصوص کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے سے ہرگز اجتناب وگریز کریں کیونکہ

یہ ایک جرم ہے اور اس جرم کی سزا پاکستان پینل کوڈ 1963 اور پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ1950 کے تحت سخت اور کڑی ہے –

ڈپٹی کنٹرولر نے کہا کہ گیارہویں کلاس کے پانچوں گروپس (میڈیکل،نان میڈیکل، جنرل سائنس،آرٹس اور کامرس) کے صرف اختیاری مضامین کے پرچہ جات ہوں گے۔

اِس مقصد کیلئے تمام اہل اُمیدواران کی رول نمبر سلپس کی ترسیل کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دیئے گئے

پتہ جات پر بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ روانہ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُمیدواران کے ادارہ جات کے پورٹل پر ا پ لوڈ کر دی گئی ہیں

انہوں نے کہاکہ اُمیدواران کا متعلقہ امتحانی ڈیٹا بھی بورڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران بذریعہ آن لائن رول نمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkah.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے امتحان کے اہل ہیں.

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے تمام اُمیدواران کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی سنٹر میں اپنی تازہ ترین ایک عددپاسپورٹ سائز فوٹو گورنمنٹ وپرائیویٹ الحاق شُدہ ہایئرسیکنڈری

سکول،کالج،متعلقہ ادارہ کے سربراہ سے تصدیق کروا کر امتحانی سنٹر میں اپنے پاس رکھیں جسکی باضابطہ جانچ پڑتال کے بعد امتحان میں شمولیت کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ امیدوار آدھا گھنٹہ پہلے صبح کے وقت پیپر کے ٹائم میں ٹھیک آٹھ بجے اور دوپہر کے وقت دوسرے پیپر کے ٹائم میں دوپہر ایک بجے جبکہ

جمعۃالمبارک سیکنڈ ٹائم کے پیپر میں دو بجے اپنے متعلقہ امتحانی سنٹر میں داخلہ کو یقینی بنائیں۔ اِسکے بعد سنٹر میں داخلہ کی
3
ہرگز اجازت نہ ہوگی اور پیپر شروع ہونے کے مقرروطے شدہ ٹائم کے بعد تمام امتحانی سنٹرز کے اندرونی و بیرونی گیٹ اُمیدواران کے داخلہ کیلئے

مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہل اُمیدوار جو پہلی دفعہ گیارہویں کلاس کا امتحان دینے کا خواہش مند

ویا انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ کا امتحان نمبر بہتر بنانے کی غرض سے دینا چاہتا ہو مگر کسی نا مساعد حالات کی وجہ سے اپنا امتحانی داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکا

تو ایسے اہل اُمیدواران تین گُنا فیس و پانچ صد روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ کے ساتھ فوری طور پر اپنا داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں

اور امتحان میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ مگر اِس قسم کی کیٹگری کو مقامی ضلعی ہیڈ کوارٹر پر امتحان دینا ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں محرام الحرام کے پیش نظر سرچ اور ٹارگٹ آپریشن شروع کردیا۔

شرپسند عناصر سے بیان حلفی لئے جارہے ہیں۔سی پیک اور ملک کی ترقی کی ملک دشمنوں کو تکلیف ہے،ملک میں انتشار کی ناپاک کوشش کی جاسکتی ہے۔

محرام الحرام کے دوران ڈرون،سی سی ٹی وی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی،انتظامی افسران اور سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی انتظامی افسران اور سکیورٹی فورسز کے سربراہان کے ساتھ نشست ہوئی۔

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلی سطحی ویڈیو لنک اجلاس میں محرام الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،لیہ کے رکن صوبائی اسمبلی نیازگشکوری،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عمر سعید

اور دیگر افسران موجود تھے مظفرگڑھ سے اراکین اسمبلی عون حمید ڈوگر اور محمد اشرف رند،لیہ سے اراکین اسمبلی شہاب الدین سہیڑ،

سید رفاقت علی گیلانی،راجنپور سے رکن اسمبلی فاروق امان اللہ دریشک نے شرکت کی تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی موجود تھے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر خاموشی سے گھروں میں بھی مجالس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رضاکاروں کے کوائف اور مذہبی شدت پسندی کے رحجان کی جانچ پڑتال کرنے کے ساتھ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے

انہوں نے کہا کہ منظور شدہ مجالس اور جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی دیں گے۔مجالس اور جلوس کے نزدیک جشن پاکستان کی تقریبات سادگی سے منائی جائیں۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ملک بالخصوص ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مذہبی ہم آہنگی اور یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ہوں گیضلعی کنٹرول روم اور روٹس کو بھی وزٹ کیا جائیگا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 4649 مجالس اور 1358 جلوس برآمد ہوں گے۔557 مجالس اور 191 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

چاروں اضلاع میں 183 علماء اور ذاکرین کی ضلع بندی اور 81 کی زباں بندی کی گئی ہے۔
آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ

ڈویژن میں 2244 رضاکار اور ساڑھے نو ہزار پولیس افسران و ملازمین مجالس اور جلوسوں کو سکیورٹی دیں
4
گے۔رضاکاروں کی پولیس لائنز میں ضروری تربیت مکمل کرلی گئی ہے

پاک آرمی اور رینجرز کی آٹھ،آٹھ کمپنیوں کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 41 اور پنجاب کانسٹیبلری کی 78 ٹیموں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گرلز ایسوسی ایٹ کالج ٹبی قیصرانی، فتح پور کی واٹر سپلائی سکیم اور ضلع راجنپور میں دس نئے پرائمری سکول کے قیام سمیت 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے

جن پر دو ارب 68 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چار نئی سمیت 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن پر دو ارب 68 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،لیہ،راجنپور اور مظفر گڑھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اظفر ضیاء،احمر نائیک،انجینئر امجد شعیب ترین اور متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے علاقہ ٹبی قیصرانی میں ایسوسی ایٹ گرلز کالج تعمیر ہوگا

جس پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے صدیق آباد کالونی ڈیرہ غازی خان کی رابطہ سڑک،ڈرین اور کل ورٹس کی بھی منظوری دی گئی

منصوبہ پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ضلع راجنپور کے مختلف مقامات پر آٹھ بوائز اور گرلز پرائمری سکول قائم ہوں گے

سکولوں کے منصوبہ پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے فتح پور لیہ واٹر سپلائی سکیم کے منصوبہ بھی منظوری دی گئی ہے جس پر سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے پبلک ہیلتھ ایک سال تک واٹر سپلائی سکیم چلانے کا پابند ہوگا۔

ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ضلع راجنپور میں روڈز کی ترمیم کے دو،ضلع لیہ کے سات اور ضلع مظفر گڑھ کے 13 روڈز کے ترمیمی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے۔منصوبوں کی مدت تکمیل میں ہر گز

سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔روڈز کی تعمیر سے قبل پبلک ہیلتھ،سوئی گیس،ٹیلی فون اور دیگر متعلقہ محکموں سے این او سی لیا جائے۔

سڑک کی تعمیر کے بعد کسی محکمہ کو کھدائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت 9، اگست کو گیارہ بجے

دن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈجبکہ اسی دن بارہ بجے دن اوورسیز پاکستانیز کمشن کا

اجلاس منعقد ہو گا.

%d bloggers like this: