مظفر آباد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی والوں سے معذرت کر لی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مظفر آباد کی گندگی شیئر کرتے ہوئے کراچی والوں سے معذرت کر لی۔
وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سلسلے میں مظفر آباد میں موجود ہیں جہاں انہوں نے دریائے نیلم پر اپنی ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے دریائے
نیلم پر موجود گندگی کے ڈھیر دکھائے۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں کہا کہ ان کے عقب میں دریائے نیلم بہہ رہا ہے۔ میں یورپ یا سوئزرلینڈ میں نہیں ہوں
بلکہ میں خوبصورت پاکستان میں موجود ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب میری کراچی والوں سے ایک معذرت بنتی ہے کیونکہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں
اور میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ میرے پیچھے دیکھیں تو خوبصورت دریا ہے
لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر بھی دیکھیں۔ صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،