دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کی مکھیوں پر تنقید شہزاد رائے کو مہنگی پڑگئی

معروف بلاگر مہوش اعجاز نے گلوکار سے کہا کہ کراچی سے نفرت نہیں چلے گی۔

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے کراچی کو روشنیوں کے شہر کے

بجائے مکھیوں کا شہر کہہ دیا تو انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر گلوکار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا

اور شعر پڑھ کر مداحوں کا غصہ کم کرنے کی کوشش کی۔

شہر قائد میں ان دنوں مکھیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنگ آکر لکھا کہ

کراچی روشنیوں کا شہر نہیں بلکہ مکھیوں کا شہر ہے۔ پوسٹ پر ناقدین نے دھاوا بول دیا۔

معروف بلاگر مہوش اعجاز نے شہزاد رائے کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ

کراچی سے نفرت نہیں چلے گی۔

معروف گلوکار کی پوسٹ پر ایک صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ک

اگر ایسا ہے تو آپ جہاں سے آئے ہیں وہیں چلے جائیں۔

صرف ٹوئٹر ہی نہیں، فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شہزاد رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں وہ ایک شعر پڑھتے دکھائی دیئے۔

About The Author