دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین سے سائینو فام کی نئی کھیپ پہنچ گئی

سائینو فام کی نئی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

چین سے کورونا وائرس کی ویکسین سائینو فام کی نئی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سے 7 لاکھ 92 ہزار سائینو فام ڈوز اسلام آباد لائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سائینو فام ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چین سے کورونا وائرس کی سائینو فام ویکسین کی کھیپ رات گئے اسلام آباد پہنچی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چین سے سائینو فام ویکسین کی 2 کھیپ آئندہ 36 گھنٹے میں لائی جائیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان 2 کھیپ میں چین سے سائینو فام کی 12 لاکھ 8 ہزار ڈوزز لائی جائیں گی۔

About The Author