ڈیرہ غازیخان
بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیریوں کو گھروں تک
محصور کرنے کے 370 دن ہونے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کیلئے یوم استحصال منایا گیا۔
ڈیرہ غازیخان کی مرکزی تقریب بوائز سنٹر آف ایکسیلنس میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید مہمان خصوصی تھے۔
سول ڈیفنس کی طرف سے ٹھیک نو بجے دن سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مودی سرکار نے 5،اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں۔بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے
انسانی حقوق کو پامال کیا. مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔غیر قانونی لاک ڈاؤن کو2سال مکمل ہوگئے مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہیں ہوئے۔
آج کا دن منانے اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا مقصد اقوام متحدہ کی آنکھیں کھولنا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے
اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا حق دلائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
نوجوان نسل کو کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ساتھ یہ بھی آگاہی دی جائے کہ کشمیر پاکستان کیلئے کیوں ضروری ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور کردار سازی پر توجہ دی جائے۔
پرنسپل ادارہ حافظ محمد راشد سعید رانا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔
بچوں نے تقاریر،ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے۔قومی اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔
سکول سے فیصل مسجد چوک تک اظہار یک جہتی ریلی نکالی گئی۔بچوں نے پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔
کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،وائس پرنسپل عباس مہدی،
پرنسپل دانش سکول گرلز ونگ شبنم حسیب،ہما مہدی لغاری،محمد ربنواز،ملک خادم حسین،شاہینہ محبوب کھوسہ،بیرسٹر عباس علی نصوحہ، ادارہ کے اساتذہ،طلباء اور دیگر موجود تھے
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز، اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،ڈپٹی کمشنر راجن پور
احمر نائیک سمیت ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس حکومت پنجاب کی ترجیح ہے جس کے لئے ہم نے مل کر کام کرنا ہے
حکومتی رٹ قائم کرنے میں انتظامی افسران کا اہم کردار ہے،افسران حکومت کے ٹارگس حصول کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں،
حکومتی واجبات کی وصولی،عوامی شکایات کا ازالہ،اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشنز،مارکیٹوں میں نیلامی عمل کا جائزہ لینا،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول
کرنا،سرکاری اراضی کو واگزار کرانا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانا ہمارے اہداف ہیں،ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
چیف سیکرٹری پنجاب کا انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا خوش آئند ہے،سزا و جزا کا عمل کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے،
وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پورٹلز پر عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے۔
اجلاس میں انتظامی معاملات اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
مون سون مہم کے تحت گورنمنٹ بوائز سنٹر آف ایکسیلنس ڈیرہ غازی خان میں شجرکاری کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے گورنمنٹ بوائز سنٹر آف ایکسی لینس میں پودے لگاکر مون سون اور پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔
پرنسپل ادارہ حافظ محمد راشد سعید رانا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف،پرنسپل دانش سکول شبنم حسیب،پرنسپل ڈی پی ایس،
بورڈ آف گورنرز کے اراکین بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ،شاہینہ محبوب،وائس پرنسپل عباس مہدی،دیگر اساتذہ اور طلباء نے بھی پودے لگائے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم کو ملکر کامیاب کرنا ہے۔ہر فرد اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا لگاکر
اسے تناور درخت بنائے۔درجہ حرارت میں کمی اور کرہ ارض پر انسانی بقاء زیادہ درخت لگانے سے ہے۔ملک کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے کردار ادا کیا جائے
ڈیرہ غازیخان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں تمام ڈگری پروگرامز کیلئے قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ لازمی کر دیاگیاہے. پلانٹ بریڈنگ ایگرانومی اینٹامالوجی میں پی ایچ ڈی ایم فل باٹنی،
بی ایس سیڈز سینڈ سمیت نئے ڈگری پروگرامز اور پی ایچ ڈی کلاسز شروع کرنے، یونیورسٹی فیس میں رعایت، وظائف قوانین اور بورڈ آف سٹڈیز،
ہاسٹل اورپی ایچ ڈی کے قوانین، ڈگری کے نمونہ، لائبریری قواعد و ضوابط، داخلہ کے لیے عمر میں رعایت کے قانون اور دیگر اہم معاملات پر
فیصلوں کی منظوری دی گئی. یہ فیصلے یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے چوتھے اجلاس میں کیے گئے. اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی. سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار اللہ بخش گلشن نے ادا کیے.
اجلاس میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد، وائس چانسلر بابا گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل،
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر حق نواز بھٹی، خواتین یونیورسٹی ملتان سے پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول اور
یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز و دیگر ممبران نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاکہ پچھلے تمام سالوں کے مقابلے میں اس سال ریکارڈ داخلے کیے گئے
جس پر شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کو مبارکباد دی۔اس موقع پر شرکاء نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں مون سون پلانٹیشن کے حوالے سے پودے لگائ
او رملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں.
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان رانا جمشید فاروق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کارکنوں کے مقررہ اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی.
حکومت پنجاب نے یکم جولائی 2021سے تمام صنعتی،تجارتی اداروں،دکانوں، کارخانوں، بھٹہ خشت اور فیکٹریوں کے ملازمین کی کم سے کم اجرت،
آٹھ گھنٹے یومیہ اور ماہانہ 26دن کی اجرت 17500سے بڑھا کر 20000روپے کر دی ہے اسی طرح ڈیلی ویجز ورکرکی آٹھ گھنٹے
یومیہ اجرت 678.08روپے سے بڑھا کر 769.23روپے مقرر کر دی ہے اور حکومت پنجاب نے نئے شرح اجرت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
ڈائریکٹر لیبر نے مزید بتایا کہ وزیر محنت پنجاب انصر مجید، سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورسز پنجاب ڈاکٹر احمد جاویدقاضی اور ڈائریکٹر جنرل لیبر فیصل ظہو رکی
ہدایت پر فیلڈ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی
گئی ہیں کہ وہ چاروں اضلاع میں ورکرز کو مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں.
خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم کے تین روز کے دوران 4719خانہ بدوش سمیت 667454 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 107فیصدہدف حاصل کر لیاگیا.
تین روز کے دوران گھر وں میں غیر موجود 31366بچوں کو تلاش کر کے حفاظتی ویکسین پلا دی گئی.
یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دی.
انہوں نے بتایاکہ 2سے 4، اگست تک بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ 62200اوپی وی ڈوز بھی دی گئی.
ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ضلع کی حدود میں موجود ہر بچہ کو قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے اور کیچ اپ ڈیز میں تمام ٹارگٹ بچوں کو کور کیا جائے
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان ذیشان جاوید نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے موقف سنے اور احکامات جاری کیے
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ای خدمت مرکز ڈیرہ غازیخان میں بھی یوم استحصال کشمیر منایاگیا.
انچارج مدثر سہرانی نے سٹاف کے ساتھ قومی اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.
اس موقع پر کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی او رکرفیو کے دوسال مکمل ہونے پر مذمت کا اظہار کیاگیا
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران 4649مجالس اور 8004جلوس برآمد ہوں گے
جن میں سے 557مجالس اور 191جلوسوں کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے.
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 81علماء، ذاکرین کی زبان بندی اور 183کی ضلع بندی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.
امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے چاروں اضلاع میں پاک فوج او ررینجرز کی آٹھ، آٹھ کمپنیوں کی خدمات طلب کر
لی گئی ہیں. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے کہاکہ وہ
عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کی خود نگرانی کریں. تھانہ سطح کی امن کمیٹیوں کے اراکین کو ساتھ لے کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جائے.
جلوس کے روٹس اورمجالس کے اوقات پر پابندی کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاجائے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں 30روز کے دوران 14علماء اور ذاکرین کی زبان بندی کر دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری حکمنانہ کے مطابق
دیوبندی مسلک کے مولوی عبدالمتین، مظہر الحق قاسم، مولانا یار محمد قیصرانی، مفتی عبدالرحمن خالد، انو رحیدر، قاری عنایت اللہ، قاری رفیق احمد،
غلام فرید طیب، مولانا عبدالغفور حقانی جبکہ بریلوی مسلک کے قاری سعید احمد اور قاری نذیر احمد، اہل تشیع کے سجاد حسین المعروف خمینی، مظہر عباس،
ماسٹر غلام رضا کی زبان بندی کر دی گئی ہے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کے دوران امن وا مان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے 50 شعلہ بیان مقرر، علماء کی ضلع بندی کر دی گئی ہے.
ڈپٹی کمشنر کے حکمنامہ کے مطابق علامہ جعفر عباس جتوئی، غیور صابر، علامہ آصف رضا علوی، مولانا آصف معاویہ، مولانا سہیل عباس نقوی، مولانا عبدالعزیز خطیب لال مسجد، مولانا ابراہیم شاہ المعروف علی معاویہ بھائی،
مفتی محمد عمر، مولانا عطااللہ بندیالوی، محمد یوسف رضوی المعروف ٹوکہ، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، امیر محمد بھوروی، مولانا سبطین نقوی،
علامہ ساجد علی نقوی، بشیر حسین سالک، مولانا محمد عباس قمی، محمد حسین ڈھکو، سید مداح حسین، نزاکت عباس المعروف میزائل، غضنفر عباس تونسوی، مولانا محمد یحی عباسی، خادم حسین ڈھلوں، مسرور نواز جھنگوی، ریحان ضیا فاروقی،
حسنین معاویہ، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا سلطان محمود ضیا، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، عبدالخالق رحمانی آف کبیر والا، علامہ گلفام حسین ہاشمی،
علامہ ملک ریاض حسین، تجمل حسین گوہر، ذاکر عطا حسین کاظمی، ذاکر تقی قیامت، ذاکر اقبال شاہ تحصیل کھاریاں،
علامہ سبطین کاظمی، مولانا کفایت حسین نقوی، مولانا عالم طارق، مولانا شہادت علی طاہر، مولانا خلیل احمد سراج ڈیرہ اسماعیل خان، مولانا اللہ نواز سرکانی کوٹ سلطان،
مفتی سعید احمد الحسینی کراچی، عبدالحمید چشتی خانیوال، قاضی شاہ مردان کروڑ لیہ، علامہ شہنشاہ نقوی کراچی، مولانا سعد رضوی لاہو ر، اکرم طوفانی سرگودھا،
ریاض احمد جھنگوی اور اشرف علی ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی حدود میں 30روز کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا.
پرنسپل ادارہ شبنم حسیب نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کے دو سال مکمل ہونے پر ادارہ کی طالبات اور
اساتذہ نے بھر پور مذمت کی. پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ بحیثیت پاکستانی ہم کشمیریو ں کے ساتھ کھڑے ہیں
او روہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید پرائس کنٹرول ایکٹ اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے خود متحرک ہو گئے.
انہوں نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے،اشیاء کا معیار، دکاندار وں کی طرف سے ماسک کے استعمال اور دیگر اقدامات چیک کیے. ڈپٹی کمشنر نے گیس کی غیر قانونی ری فلنگ پر دکانداروں کو تنبیہہ کی.
مہلت ختم ہونے کے بعد دکانیں سیل اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی. ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اور سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز پرمشتمل کمیٹی
تشکیل دی جو قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے گی. ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار، ٹریفک چوک، بلاک آٹھ، اندھے والی پلی اور دیگر مارکیٹوں کا پیدل تفصیلی دورہ کیا.
دکانوں میں نمایاں جگہوں پر سرکاری نرخ آویزاں ہونے اوراشیاء کی دستیابی، معیار اور دیگر معاملات چیک کیے.
انہوں نے دکاندارو ں سے کہاکہ وہ ماسک کا استعمال لازمی کریں. کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہے.
کیسز تیز رفتاری سے بڑھ رہے ہیں صفائی کے ساتھ دیگراحتیاطی اقدامات کیے جائیں. انہوں نے پھل اور سبزیوں کی ریڑھیوں پر جا کر بھی قیمتیں چیک کیں
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.
ریسکیو 1122اوردیگر محکموں کی تیاریوں کو جانچنے کی لئے
فرضی مشق 6، اگست کو آٹھ بجے صبح سرور والی کے نزدیک نہر پر کی جائے گی.
یہ بات ریسکیوادارہ کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے
ڈیرہ غازیخان۔
ناقص کار کردگی، جرائم پر کنٹرول کرنے میں ناکامی اور تھانہ صدر کے اہلکاران کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے پر ڈی پی او عمر سعید ملک کا نوٹس۔
ایس ایچ او تھانہ صدر اللہ ڈتہ کو ناقص کار کردگی، جرائم پر کنٹرول نہ کرنے اور دوران ریڈ SOP پر عمل درآمد نہ کرنے پر معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا۔
تھانہ صدر کے اہلکاران کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں
پولیس اہلکاران غلام شبیر ASI اور محمد ابراہیم ASI کو ملزمان لقمان، ذوالقرنین ودیگر نے دوران ریڈ کار سرکار میں مزاحمت کی
اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
جس کا ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔
دوران انکوائری یہ ثابت ہوا کہ اللہ ڈتہ ایس ایچ او تھانہ صدر ہونے کے ناطے SOP پر عمل درآمد کئے بغیر مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کرایا۔
انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے ، ناقص کار کردگی، جرائم پر کنٹرول نہ کرنے اور بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او اللہ ڈتہ کو معطل کرکے تھانہ صدر سے تبدیل کر دیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ