نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم بند کرے، صدر مملکت

بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں آج کے روز تبدیلی کی تھی۔

اسلام آباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 آج کے دن کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

 بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں آج کے روز تبدیلی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈوگرا راج کی زیادتی آج تک جاری رکھی لیکن

کشمیر کی آزادی تک پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ

مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی انسانی زندگیوں میں فرق ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں ہر شخص آزاد ہے اور میڈیا بھی آزاد ی سے کام کر رہا ہے

لیکن مقبوضہ کشمیر کی عوام پر مظالم جاری ہیں اور ہزاروں کشمیری شہید کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے منہ پیلٹ گن سے چھلنی کیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والا ہر بچہ آزادای کا سپاہی بن جاتا ہے

اور مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہانے سے کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری اکثریت ختم کرنا چاہتا ہے اور 40 ہزار بیرونی افراد کو ڈومیسائل جاری کر دیے ہیں۔

بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں

مظالم بند کرے اور بھارت سے 5 اگست کے اقدامات واپس لینے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

About The Author