اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردار عبدالقیوم نیازی 33ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب

قیوم نیازی کو 2011 اور 2016 کے انتخابات میں شکست ہوئی تو 2019 میں مسلم کانفرنس کو خیر باد کہہ کر نوزائیدہ جماعت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
مظفرآباد ،پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی 33ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔
متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15ووٹ لئے

سردار عبدالقیوم خان نیازی کون ہیں اور عمران خان کا ان پر اعتماد کیوں ؟

سردار عبد القیوم خان نیازی کے بڑے بھائی 1985 اور 1995 میں دو بار مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے عباس پور پونچھ سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بھائی کے بعد خود عبدالقیوم خان نیازی 2006 تا 2011 مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر ایم ایل اے بنے اور وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی کابینہ میں وزیر خوراک کا حلف اٹھایا۔

قیوم نیازی کو  2011 اور 2016 کے انتخابات میں شکست ہوئی تو 2019 میں مسلم کانفرنس کو خیر باد کہہ کر نوزائیدہ جماعت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

 عبدالقیوم خان نیازی تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بھی ہیں۔ عبدالقیوم خان نیازی کا حلقہ ایل اے 18 عباس پور پونچھ ون لائن آف کنٹرول کے انتہائی قریب ہونے کیوجہ سے بہت پسماندہ ہے۔ عبدالقیوم خان نیازی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پاکستانی ریاست کے بیانیہ کو فالو کرتے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عبدالقیوم خان نیازی پر اعتماد کی چند وجوہات میں ان کے علاقے کا پسماندہ ہونا، ریاستی سطح پر پاکستانی ریاست کے بیانیہ کو فالو کرنا، اور آزاد جموں و کشمیر میں برادری کی بنیاد پر جاری سیاسی کشمکش سے دور ہونا ہے۔عبدالقیوم خان نیازی راجہ فاروق حیدر کی نسبت ٹھنڈے مزاج کے حامل ہیں۔

%d bloggers like this: