دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی نذیر احمد کٹپال، سرائیکستان قومی اتحاد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جام فیض اللہ نے

گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا کی والدہ محترمہ کی وفات پر جام ہاؤس گانگا نگر میں تعزیت کرنے کے بعد

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جنرل(ر) اعجاز اعوان نے سرائیکی وسیب کے لوگوں کو بھکاری کہہ کر اپنے اندر کی جس غلاظت اور نفرت کو اُگلا ہے.

ایسی زہریلی باتیں ملک و قوم کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوا کرتی ہیں.تاریخ گواہ ہے کہ غاصب اور تعصبی گروہوں نے پہلے بنگالیوں کو بھوکا تھا.

خطہ سرائیکستان کی روہی تھل دامان کی زمینیں مخلتف نام نہاد اسکیموں کے تحت ہتھیانے والے اب زمین اور دھرتی کے حقیقی وارثوں کو بھکاری کے القابات دان کرنے لگے ہیں.

سرائیکی وسیب کے نوجوانوں کے حق و حصے کی سرکاری ملازمت پر مختلف مرئی و غیر مرئی استحصالی حربوں سے قبضہ کرنے والے حریص پاگل ہو چکے ہیں.

اعجاز اعوان کی نفرت و حقارت آمیز گفتگو کا ادارے نوٹس لیں.جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے مزدور اور بھکاری بھی اب قومی قبضہ گیروں اور

لُٹیروں کے ریڈار کے نشانے پر آ چکے ہیں. اعجاز اعوان اور اس قبیل کے لوگوں کی نظریں اب اسلام آباد پنڈی کے بھکاریوں کی دیہاڑی و کمائی پر پڑ چکی ہے.

خرچ اور کمائی کا موزانہ بتا رہا ہے کہ موصوف اس فیلڈ میں بھی اپنے لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں .

میرا خیال ہے کہ قبضہ گیر سوچ کے حامل لوگوں کا اگلا نشانہ یقینا سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، آئمہ مساجد اور حفاظ کرام ہوں گے.

سرائیکی خطے کے عوام سے، مزدورں سے اتنی نفرت نہ کی جائے.

ہم اعجاز اعوان کی مذکورہ بالا سوچ و افکار کی پُرزور مذمت کرتے ہیں.

اس موقع پر جام طاہر مشتاق گانگا اور دیگر بھی موجود تھے

About The Author