اسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا۔
ورچوئل اجلاس میں انسداد پولیو سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں معاونین خصوصی فیصل سلطان، شہباز گل سمیت دیگر شریک تھے۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ
گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا
اور آئندہ 6 سے 12 ماہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ رواں سال صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ
پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ