اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا۔

 ورچوئل اجلاس میں انسداد پولیو سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں معاونین خصوصی فیصل سلطان، شہباز گل سمیت دیگر شریک تھے۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ

گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

اور آئندہ 6 سے 12 ماہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ رواں سال صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ

پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔

%d bloggers like this: