مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔

پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں49 ہزار 798 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں

ایک لاکھ 45 ہزار 306، پنجاب میں تین لاکھ 58 ہزار 387، اسلام آباد میں 88 ہزار 344، بلوچستان میں 30 ہزار 627، آزاد کشمیر

میں 25 ہزار 34 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 57، خیبرپختونخوا 4 ہزار 477، اسلام آباد 804، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 633cافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

 

%d bloggers like this: