ڈیرہ غازی خان۔
چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام ملزم گرفتار اور 01 من (40 کلو) چرس اور 03 کلو افیون برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی کو مخبر نے اطلاع دی کہ
ایک ٹرک نمبری TK/023 جو کہ صوبہ بلوچستان کوئٹہ سے مظفر گڑھ اور ملتان بیچنے کی غرض سے منشیات لیکر جا رہا ہے
اس اطلاع پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور معہ ٹیم نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والے ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی گٹو میں
چھپائی ہوئی چرس 01 من (40 کلو) اور الگ سے 03 کلو افیون برآمد ہوئی جس پر تھانہ سخی سرور پولیس نے ملزم نصر اللہ خان ولد خان محمد قوم ترین پٹھان سکنہ
غریب آباد ہرنائی کو منشیات چرس اور افیون سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا اور ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات ضلع مظفر گڑھ اور ملتان بیچنے کی غرض سے لیکر جا رہا تھا کہ گرفتار ہو گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر منشیات سمگلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ شاہصدر دین پولیس کی کاروائی 3 کس مجرمان اشتہاری گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین اسد عباس معہ ٹین نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے
مجرمان اشتہاری منیر ولد انور قوم پتافی، منیر ولد موسی قوم پتافی، اشفاق ولد منظور کو گرفتار کر لیا
اسی طرح ایک اور الگ سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے
ملزم ارشاد ولد ابراہیم قوم ببر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل برآمد کر لیا۔
ضلع ڈیرہ غازیخان
ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز، ہیلمٹ کا استعمال جان کی سلامتی۔
ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے حوالے سے دفتر سٹی ٹریفک پولیس پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عمران رشید،، عظمت اسلام غلزئی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اعجاز حسین کلاچی جنرل سیکٹری بار
اعجاز حسین بھٹی صدر رانی بازار، صفدر حسین خٹک صدر صرافہ بازار و دیگر ٹریفک اہلکاران اور شہریوں نے حصہ لیا۔
ٹریفک آگاہی مہم میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی گئی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عمران رشید نے خطاب میں کہا کہ
عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی پروگراموں سے حادثات میں کمی ہوگی ہیلمٹ اور
سائیڈ ویو مررز کا استعمال شروع کرکے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں اور ٹریفک حادثات میں کمی کا سبب بنیں۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شہر کا دورہ کیاڈویلپمنٹ،کارپوریشن،پی ایچ اے،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کے
افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا.
کمشنرنے پاکستانی چوک،حسین پارک اور ارشاد نوحی پارک،بلاک 11،12،15،16، مانکا کینال، جناح فیملی پارک اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا
اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ افسران فیلڈ میں رہیں صفائی عملہ کی موقع پر حاضری چیک کی جائے۔
مین ہولز پر فوری ڈھکن لگانے کے ساتھ سیوریج مسائل حل کئے جائیں۔عوام کو بہتر تفریح کیلئے پارکس اور گرین بیلٹس پر توجہ دی جائے۔
عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید
اسسٹنٹ کمشنر و قائمقام چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسد چانڈیہ، چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل اور دیگر افسران ہمراہ تھے
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے
قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایم ایس ڈاکٹر نجیب کے علاوہ ڈاکٹر اختر عباس،ڈاکٹر سعید احمد،کلیم اللہ طاہر اور دیگر موجود تھے۔
ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں خصوصی مہم دو اگست سے شروع ہوگی۔
ضلع ڈیرہ غازیخان میں موجود پانچ سال تک کے چھ لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے1955 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
جن میں 1801 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلاکر ملک کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ قبائلی علاقہ سمیت ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات کو فوکس کیا جائیگا۔
کوٹ چھٹہ اور تونسہ تحصیلوں میں بھی پولیو مہم کا فتتاح کیا گیا اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ اور رابعہ سیال نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 29 روز کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 14 ریستوران،91 دکانیں،سات بس سٹینڈ اور کیٹل مارکیٹ سربمہر کردی گئیں
اور دکانداروں کو 535900 روپے جرمانہ کیا گیا یہ بات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر
2
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر
مزید سختیوں کا فیصلہ کرلیا ہے”نو ویکسی نیشن، نو سروس اور نو ماسک، نو
داخلہ”پر عملدرآمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ماسک کے استعمال کا پابند کرنا ہوگا۔ہر شہری اپنی حفاظت کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی کرائے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا گیا کہ
شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے 836315 ڈوز استعمال کی گئیں۔
چاروں اضلاع میں 41 آئی سی یو،50 ایچ ڈی یو کے علاوہ ڈی ایچ کیو میں 149 اور ٹی ایچ کیو میں 135 بستر کورونا کے مریضوں مخصوص کردئیے گئے ہیں
اور 86 وینٹی لیٹرز کا بندوبست کیا گیا ہے
ڈیرہ غازیخان
حکومت کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل ڈیرہ غازی خان، تحصیل کوہ سلیمان، تحصیل کوٹ چھٹہ اور تحصیل تونسہ میں
”نادرا احساس رجسٹریشن ڈیسک ” قائم کر دیا گیا ہے۔جسکا باقاعدہ آغاز 30 جولائی 2021 سے ہو چکا ہے۔
مراسلہ کے مطابق احساس رجسٹریشن ڈیسک پر سروے میں نئی رجسٹریشن، شناختی کارڈ اپ ڈیٹ، نام کی درستگی، معذوری اپ ڈیٹ،
فیملی ممبر کی اپ ڈیٹ جائے گی اور فی الحال شناختی کارڈ نمبر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے لہذا ایسے گھرانے جن کو ڈاکخانہ کے ذریعے لیٹر موصول ہوئے ہیں
وہ جلد از جلد شناختی کارڈ اور لیٹر کے ہمراہ احساس کفالت پروگرام/بی آئی ایس پی آفس ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف جا کر سروے ڈیٹا میں
اپنا شناختی کارڈ نمبر اپ ڈیٹ کروائیں تاکہ انکی امداد جلد بحال ہو سکے۔ لیٹر ساتھ لازمی لے کر آنا ہے.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے نویں ہفتہ میں مون سون بارش کی بروقت نکاسی،آٹا،چینی سمیت اشیاء خوردونوش
کی سرکاری نرخ پر دستیابی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو فوکس کیا جائیگا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چاروں اضلاع کے افسران کو الرٹ کردیا۔
مہم دو اگست سے شروع ہوگی.کمشنر کی زیر صدارت خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے حوالے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر انٹی کرپشن محبوب احمد اور دیگر افسران موجود تھے.
راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
خدمت مہم کا نواں ہفتہ کی سرگرمیاں آٹھ اگست تک جاری رہیں گی اس دوران مون سون کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔
بارش کے پانی کی نکاسی،ڈرینیج سسٹم کو بہتر کیا جائیگا۔ہفتہ کے دوران آٹا،چینی سمیت اشیاء خوردونوش کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔سرکاری دفاتر کو ڈینگی کے حوالے سے نیٹ اینڈ کلین کیا جائیگا۔
دفاتر اور رہائش گاہوں کے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا کیا جائیگا۔
وزیر اعلی کی طرف سے مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو
کیش ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے آٹھویں ہفتہ کے دوران چاروں اضلاع
میں 32980 سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کیا گیا اور 276 میں سے 225 عوامی شکایات نمٹادی گئیں.
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران ماحول دوست پودے لگائے جائیں انہوں نے کہاکہ
شجر صحت افزاماحول کیلئے ضروری ہیں اساتذہ اور طالب علم اپنے حصے کا پودا لگا کر انہیں تناور درخت بنائیں.
انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں شجرکاری پر خصوصی فوکس کرکے وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کو کامیاب کرنا ہوگا
اور وزیر اعلی پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کا اہم کردار ہے انہوں نے یہ بات گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلاک 17ڈیرہ غازیخان میں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. تقریب سے پرنسپل کلیم اللہ لغاری نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے مسائل بیان کیے.
مشیر وزیر اعلی نے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی . بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ادارہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
اس موقع پر پرنسپل ادارہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر،اساتذہ،طالب علم اور دیگر موجود تھے.
اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اوردیگر نے پودے لگائے اورملک کو سرسبز و شاداب بنانے،
قومی سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام مکاتب فکر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے
ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی امن کمیٹی اور مذہبی ہم آہنگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،تمام مکاتب فکر کے علماء،نمائندے اور افسران شریک تھے اجلاس میں محرم الحرام کے روٹس،مجالس،جلوس اور دیگر معاملات کے انتظامات کا جائزہ لیا
گیاسیدندیم حیدر نقوی،صاحبزادہ انورحسن قریشی،مولانا اقبال رشید،سید صفدر شاہ،حافظ احمد حسن،سید شیر باز،مولانا لطیف احمد،سلیم الیاس اور دیگر نے اظہار خیال کیا.
اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک بالخصوص ضلع میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی گئی
محرم الحرام کے دوران بجلی،صفائی،پانی،سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بات چیت ہوئی۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ضلع ڈیرہ غازی خان ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہے۔محرم الحرام حرمت اور جذبہ ایثار کا مہینہ ہے۔
خطبات اور بیانات میں کسی کی دلآزاری نہ کی جائے۔باہمی تعاون سے مثالی انتظامات ممکن بنائے جاسکتے ہیں۔
مجالس اور جلوس کے دوران اوقات اور
4
روٹس کا خیال رکھا جائے۔انتظامیہ کے ساتھ محرم روٹس اور مجالس کی جگہوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔عاشورہ محرم کے دوران رات کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔عاشورہ محرم کے پرامن انعقاد کیلئے چوکس رہنا ہوگا۔
رضا کاروں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ زبان بندی اور ضلع بندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔
بغیر اجازت مجالس،جلوس نکالنے اور سبیل لگانے پر پابندی ہوگی۔تمام مکاتب فکر کی طرف سے مثالی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے۔
ہر تحصیل میں کنٹرول روم بنے گا۔سبیل اور کھانے پینے کی اشیاء کو باقاعدہ چیک کیا جائیگا.
ڈیرہ غازیخان
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کے زیرِ اہتمام دہم کا امتحان اپنے شیڈول، ڈیٹ شیٹ، رول نمبر سلپس پر درج گروپس اور
اوقات کے مطابق 9، اگست تک جاری رہے گا. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ امیدوار، والدین اور سربراہان ادارہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں
انہوں نے بتایاکہ بورڈ کے زیرِ اہتمام گیارہویں اور نہم کلاس کے امتحان کیلئے بھی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا.
پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق گیارہویں کاامتحان 12، اگست اور نہم کلاس کاامتحان 29اگست سے شروع ہوناہے.
مزید معلومات کیلئے ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk کے علاوہ دفتر بورڈ سے رابطہ کیاجاسکتا ہے
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام سیمینار ”ہیلمٹ کا استعمال جان کی سلامتی ہے” کے عنوان سے منعقدہواجس میں ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشیدکے
علاوہ صدر بار عظمت اسلام غلزئی، جنرل سیکرٹری بار اعجاز حسین کلاچی، فداحسین بھٹی صدر رانی بازارایسوسی ایشن،صفدرحسین خٹک صدرصرافہ بازار
سید آصف شاہ انسپکٹر ہیڈ کوارٹر، فرحت عباس انچارج ایجوکیشن یونٹ، ٹریفک سٹاف اور معززین شہر نے شرکت کی۔عمران رشید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہیلمٹ اور سائیڈ ویومررز کا استعمال جان کی سلامتی ہے۔ہیلمٹ کا استعمال ہیڈ انجری کے نقصانات سے بچاتا ہے۔
شہرمیں زیادہ تر ایکسیڈنٹ موٹر سائیکل سواروں کی غلطی کی وجہ سے رونماہوتے ہیں،زیادہ تر لوگ رانگ وے کا استعمال کرتے ہیں
جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔اس سلسلہ میں ہم روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس کو ہیلمٹ اور سائیڈ ویومررز کے استعمال بارے آگاہی دے رہے ہیں۔
ٹریفک قوانیں پر عمل کرکے مہلک حادثات سے بچاجا سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ
ہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو اہم ٹریفک معاملات میں آگاہی فراہم کررہے ہیں،
اس موقع دیگر مقررین نے بھی ہیلمٹ کے استعمال بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب مزمل بشیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجا ب سردار عثما ن احمد خان بزدار محروم او رپسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں
اور اس سلسلے میں قبائلی علاقہ میں میگا پراجیکٹس اور زراعت کی ترقی کیلئے خطیر فنڈز استعمال کیے جا رہے ہیں.
انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ کوہ سلیمان میں زراعت کی ترقی سے متعلق پراجیکٹس کا معائنہ کے دوران کہی
اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے.ڈپٹی سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کھرڑ بزدار، جھبیل، ہنگلون کچھ، پیر گانرہون،
سیرتھی کے علاوہ یونین کونسلز مبارکی، ٹھیکر اور بارتھی کے علاقوں میں مختلف فصلات، فورٹ منرومیں نصراللہ خان لغاری کی پیاز کی کاشت کا جائزہ لیا
اور حالیہ بارش کے بعد فصلوں کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا. انہوں نے ہدایت کی کہ زراعت افسران علاقہ میں کسانوں کو فصلوں کی بہتر پیدوار کے حصول بارے آگاہی
اور مفید مشورے دیں. ڈپٹی سیکرٹری زراعت مزمل بشیر نے قبائلی علاقوں میں ٹیوب ویل بورنگ کے عمل کو بھی چیک کیا.
انہوں نے سوڑا دت ڈیم کی سائیٹ کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ علاقہ میں پانی کے بہتر ذرائع سمیت زراعت کی بہتری کیلئے پلان بنایا جائے.
ڈپٹی سیکرٹری نے صوبیدار ریٹائرڈ عبداللہ کے زیتون کے باغ کا بھی معائنہ کیا اور زیتون کی کاشت کو تسلی بخش قرار دیا.
اسی طرح علاقہ میں باجرہ کی پرانی ورائٹی کی بجائے نئی ورائٹی کی کاشت کو بھی تسلی بخش قراردیا.
ڈپٹی سیکرٹری زراعت نے قبائلی علاقوں میں قائم کی گئی نرسریوں کا بھی جائزہ لیا
انہوں نے کاشتکار سیف اللہ کی زمینوں پر پچاس گھنٹے بلڈوزر کے کام سے ہموار کی گئی تین ایکڑ زرعی اراضی کا بھی معائنہ کیا .
ڈپٹی سیکرٹری نے بارتھی میں محمد اشرف اورمحمد قاسم کی زمینوں پر واٹر سٹوریج ٹینک کا بھی معائنہ کیا
جس سے ساڑھے سات ایکڑ اراضی پر فصلیں کاشت کی گئی تھیں. (فوٹو ای میل سے لے
ڈیرہ غازیخان
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رقیہ رمضان ایڈوکیٹ نے اے ڈی خان میموریل بائیسکل ریس ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.
انہوں نے ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیاں بہت ضروری ہیں
اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے.
ڈیرہ غازیخان
انصاف لائیرز فورم کے زیراہتمام کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی 25 جولائی کو تاریخ ساز کامیابی پر اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور تحریک انصاف کی رہنماء رقیہ رمضان ایڈووکیٹ تھیں
اسکے علاوہ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے صدر عظمت اسلام غلزئی ایڈووکیٹ
6
بھی موجود تھے جعفرببر ایڈووکیٹ اور ملک شریف چوہان کی جانب سے مہمانوں کا استقبال کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رقیہ رمضان ایڈووکیٹ
ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ، عظمت اسلام غلزئی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ڈسڑکٹ بار اعجاز خان کلاچی، ویمن ونگ کے عہدے داران اور انصاف لائیرز فورم کے وکلاء و دیگر نے
کہا کہ تبدیلی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کو ہر جگہ کامیابی مل رہی ہے
کشمیر کی جیت تحریک انصاف کے لئے اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ لوگ ماضی کے عوام دشمن اقدامات ظلم و جبر سے تنگ تھے
اور انہوں نے نواز لیگ و پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو مسترد کردیا ہے ان مقررین نے کشمیریوں سے یکجہتی کے ضمن میں کشمیری پرچم اٹھا کر کشمیری عوام سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا
انہوں نے بھارتی مظالم کی مذمت بھی کی اور کہا کہ جلد مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کشمیر کا حصہ ہوگا آزادی کی روشن صبح طلوع ہو چکی ہے
عمران خان جلد تمام کشمیریوں کو انکے حقوق دلائیں گے. تقریب میں کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مزید 17 نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جن پر ایک ارب 85 کروڑ روپے لاگت آئے گی.
منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی.
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء ڈویلپمنٹ کے وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل اور متعلقہ محکموں کے
افسران بھی شریک تھے. ڈی ڈی ڈبلیو پی کے چوتھے اجلاس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی آٹھ سکیموں کی منظوری دی گئی
جبکہ ضلع مظفرگڑھ کی پانچ،ضلع لیہ کی تین اور راجنپور کی مزید ایک سکیم کی بھی منظوری دی گئی.
ڈپٹی کمشنر کمپلیکس راجنپور کی تعمیر و مرمت کی جائے گی،مانہ احمدانی میں گرلز ایسوسی ایٹ کالج،ریتڑہ میں بوائز ایسو سی ایٹ کالج تعمیر کیا جائیگا
ضلع ڈیرہ غازی خان کے چھ پرائمری،ایک ایلمنٹری سمیت آٹھ سکول اپ گریڈ ہوں گے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک نئی اور دو رابطہ سڑکوں کو بحال کیا جائیگا
انڈس کالونی ڈیرہ غازیخان میں آر او پلانٹ لگے گا. قبائلی علاقے رونگھن اور بستی لاشاری میں دیہی واٹر واٹر سپلائی سکیمیں بحال کی جائیں گی
ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور میں ٹراما سنٹر اور ڈائلیسز سنٹر تعمیر ہوگا.دیہی مراکز صحت کرم داد قریشی اور شہر سلطان کو تحصیل صدر ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا.
پوسٹ گریجوایٹ بوائز کالج مظفر گڑھ میں اکیڈمک بلاک تعمیر ہوگا ٹی ایچ کیو کروڑ ہسپتال میں چلڈرن وارڈ تعمیر ہوگا
مظفر گڑھ کے محسن شاہ،87اور498 ٹی ڈی اے میں سول ڈسپنسریز قائم ہوں گی 464 ٹی ڈی اے لیہ کی سول ڈسپنسری میں سہولیات فراہم کی جائیں گی.
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں گائنی وارڈ،ڈینٹل وارڈ اور میڈیسن وئیر ہاؤس تعمیر ہوں گے. بی ایچ یو واڑا سیڑاں کی آر ایچ سی سطح کی اپ گریڈیشن کی جائے گی.
لاہور
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کاراجن پور کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی
مسافر وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم
افسوسناک واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار کا جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں – وزیر اعلی کی انتظامیہ کو ہدایت
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ