دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے واسا حکام کو مون سون میں الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے پیش نظر تمام مشینری فیلڈ میں بھیجی جائے۔

تمام اہم شاہراہوں،نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کلئیر کروایا جائے۔

واسا اپنی مشینری فنکشنل کرے اور ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام کرے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے ضلعی افسران کو نکاسی آب کے عمل کی مانیٹرننگ کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ

از خود بھی شہر کا دورہ کر کے حالات مانیٹر کروں گا۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بھی واسا، کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور ریسکیو 1122 کو کسی بھی ہنگامی

صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے

اور شدید بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی نکالے کے لئے بروقت آپریشن شروع کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے واسا کو تمام جنریٹرز اسٹینڈ بائی رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز سے پانی کی نکاسی متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ

بارشوں کی صورت میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

محکمہ انہار کو بھی دریائے چناب میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ملتان

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز بہاولپور میں چھاپہ مارکر دو بھائیوں حافظ محمد عدیل صدیقی اور محمد عقیل صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان نے مدعی زین خان سے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے لئے۔

ملزمان پرغیر قانونی ویب سائٹ بناکر سادہ لوح لوگوں کو جھانسہ دیکر آن لائن سرمایہ کاری میں پیسے لگوانےکا الزام ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، فون سمیت دیگر ڈیوائسز برآمد کیں۔ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


ملتان

ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 2 اگست سے ہو گا۔پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر،تعلیم کے افسران ،ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ

اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا مدثر ممتازویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران7لاکھ50ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے لئے 2991 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔480 ایریا انچارج اور140یونین کونسل میڈیکل آفیسرز مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم بارے معلومات اور شکایات کے لئے شہری ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


سکندرآباد

شجاع آبادکے پرائیوٹ سکول انتظامیہ طلبا کوتنگ کرنےلگی، میٹرک کے طلبا کی رول نمبر سلپیں روک لیں

طلبا کی بڑی تعداد چند روز قبل نجی پریس کلب پہنچی اور صحافیوں کوسکول انتظامیہ کے بارے میں بتایا جس پر صحافیوں نے

سکول پہنچ کر سکول پرنسپل کا موقف لینے کی کوشش کی تو سکول انتظامیہ نے بدتمیزی کرتےہوئےصحافیوں کے قیمتی کیمرے توڑدیئے ،تشدد کرنے کی کوشش کی

اور موقف دینے سے انکار کردیا،صحافی برادری نے سکول انتظامیہ کے خلاف سیاہ پیٹاں باندھ کر شدید احتجاج کیا

اور وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری تعلیم سے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔


ملتان

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی ٰکے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شاپنگ بیگ تقسیم کیے جانے تھے جو کہ

شہریوں تک نہیں پہنچ سکے،شہریوں نے کمپنی انتظامیہ سے شکوہ بھی کیا مگرکمپنی ملازمین اور افسران نے مبینہ طورپرملی بھگت کر کے

درجنوں شاپنگ بیگ دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے گھروں میں استعمال کے لیے تقسیم کر دئیے

جس کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں،گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ ملازمین کو آپس میں شاپنگ بیگز کی بندر بانٹ کرتے دیکھا گیا

شہریوں میں بروقت شاپنگ بیگ تقسیم نا کیے جانے پر عید کے ایام میں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دکھائی دئیے

شہریوں کی جانب سے ضلعی حکومت سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں کرپٹ ملازمین اور افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے

About The Author