اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ گدائی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کاروائی بکری چور گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کو 2 عدد بکریاں چوری ہونے کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس تھانہ گدائی کے

تفتیشی آفیسر ساجد حسین ASI نے فورا بہترین کاروائی کرتے ہوئے بکری چور کا تعاقب کر کے گرفتار کر لیا۔

ملزم شوکت ولد عبدالرزاق قوم بھٹہ سکنہ درخواست جمال خان کے قبضے سے 2 عدد قیمتی چوری شدہ بکریاں برآمد کر کے آصل مالک کے حوالے کر دی۔ ب

کریوں کے مالک نے پولیس تھانہ گدائی کی اس بہترین کاروائی کو سراہا اور پولیس کی ایسی بروقت بہترین کاروائی پر شکریہ بھی ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان۔
محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے لۓ تمام وساٸل بروۓ کار لاۓ جا رہے ہیں

اور منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ والنٹیئرز (VOLUNTEERS) کو ٹریننگ دے دی گٸ ہے۔ڈی پی او عمر سعید ملک۔

تفصیلات کے مطابق منتظمین کی طرف سے نامزد کردا ضلع بھر کے والنٹیئرز (VOLUNTEERS )کو ماہر پولیس جوانوں کی زیر نگرانی ٹریننگ دے دی گٸ ہے یہ بات ڈی او عمر سعید ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہی۔

ڈی پی او نے کہا کہ منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ والنٹیئرز (VOLUNTEERS) کو سرچنگ وغیرہ کی ٹریننگ دے دی گٸ ہے

جو ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ بطور معاون امام بارگاہوں پر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کورونا SOP پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا

کورونا سے بچاٶ کے نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوۓ تمام مکاتب فکر و ممبران امن کمیٹی پر بھی یہ ذمہ داری عاٸد ہوتی ہے کہ

وہ بھی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہوۓ حکومت پنجاب کی طرف سے مجرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ہدایت نامہ پر عمل درآمد کو

ہرصورت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


ڈیرہ غازیخان۔
ضلع بھر کے تمام تھانوں میں اسٹیشنری تقسیم کردی گئی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں پولیس ورکنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر

اسٹیشنری تقسیم کردی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانوں میں ورکنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کے لئے احسن اقدام اٹھایا

اور ضلع بھر سے اسٹیشنری کی ڈیمانڈ حاصل کر کے تمام تھانوں کو مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ کلچر میں تبدیلی لاتے ہوئے تھانوں میں آنی والی عوام پر کسی قسم کا کوئ بوجھ نہ ڈالا جائے

اور تمام محرران کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانوں میں شریف شہریوں کیساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی معمولی شکایت بھی برداشت نہیں کی جائے گی

عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اورتھانوں میں شہریوں کو عزت دیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کردیں


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں چھ مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائے گا.چاروں اضلاع میں 14 نئے کالجز قائم ہوں گے.

ڈویژن میں 20 نئے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے اور5 نئے روڈز سمیت15 روڈز کی مرمت و بحالی بھی کی جائے گی۔

ضلع ڈیرہ غازیخان میں سکول،ہائر ایجوکیشن،پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر،واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن، لو کل گورنمنٹ،روڈز

اربن ڈویلپمنٹ،پی ایچ اے کی 13،ضلع مظفر گڑھ کی ہائر ایجوکیشن،ہیلتھ کئیر،واٹر سپلائی،لوکل گورنمنٹ،روڈز کی8 سکیموں،ضلع لیہ میں ایک ارب انسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی 12سکیموں اور ضلع راجن پور میں ساڑھے

ستاون کروڑ روپے کے نئے پانچ منصوبوں سمیت مجموعی طو رپر اڑتیس نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی

جن پرچار ارب نو کروڑ دس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے
منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد کی

زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے تیسرے اجلاس میں دی گئی ا. جلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹرڈویلپمنٹ عبیدالرشیدکے علاوہ وسیم اختر جتوئی

محمد عدیل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ مظفر گڑھ،راجنپور اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز امجد شعیب ترین،احمر نائیک،اظفر ضیاء ویڈیو لنک پر موجود تھے۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

ترقیاتی سکیموں میں مفاد عامہ ہمیں عزیز ہے،سکیموں کی مدت تکمیل اور میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے.

اراضی حصول کو ہر ممکن یقینی بنایا اور اس عمل میں رکاوٹیں دور کیں جائیں.روڈز کے منصوبے شروع کرنے سے قبل متعلقہ محکموں

این او سی لئے جائیں،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کسی بھی سکیم کی تکمیل کے بعد کسی محکمہ کو اس کی اکھاڑ پچھاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی

آر او واٹر فلٹریشن پلانٹس آبادی کے نزدیک لگائے جائیں.جن علاقوں میں سیوریج سسٹم درست نہیں وہاں ٹف ٹائلز نہ لگائی جائیں.

پل ڈاٹ کی ٹریفک سٹڈی کرائی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے.افسران موقع پر جاکر سکیموں بارے حقائق کا جائزہ لیں۔اجلاس میں ڈویژن بھر کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

بڑھتی ہوئی آبادی ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے.آبادی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے وسائل بھی بڑھانا ہونگے۔

پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اپنی سرگرمیوں کا ڈیٹا ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ شئیرکرے،بہتر فیملی پلاننگ کے لئے سوشل موبلائزنگ اور کونسلنگ کو مؤثر بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ امام و خطیب آبادی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،فیملی پلاننگ پیغامات کی تشہیر سے بہتر نتائج حاصل کیے
2
جا سکتے ہیں،ہرفرد فیملی پلاننگ طریقوں پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے۔

اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں اور کاکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کرم داد قریشی میں میٹرک گروپ فسٹ کے مختلف امتحانی سنٹرز پر کیمسٹری اور جنرل سائنس کے پیپرز کے انعقاد کو چیک کیا۔

اِس سے پہلے صبح آٹھ بجے حبیب بینک برانچ کرمداد قریشی میں سوالیہ پرچہ جات کے سربمہر لفافہ جات کی بینک و ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر کے ذریعے مختلف

سنٹر سُپرنٹنڈنٹس کو حوالگی کی نگرانی کی گئی۔ امتحانی مراکز میں ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے پیپرز کا آغاز کرایاگیا۔

ساڑھے آٹھ بجے کے بعد تمام امتحانی مراکز کے داخلی گیٹ مکمل طور پر بند کر دیئے گئے۔ تمام ایس او پیز اورہدایات پر عمل کراتے ہوئے نگران عملہ کے تقرر نانے

اور ان کے کوائف چیک کئے گئے نگران عملہ کے ذریعے تمام اُمیدواران کو انفرادی طور پر ان کے پاس دستیاب تصدیق شدہ فوٹوگراف اور امتحانی ڈیٹا کے ساتھ چیکنگ کی گئی۔

پولیس کی نفری اور سپیشل برانچ پنجاب پولیس کے نمائندے سنٹرز پر موجود تھے۔ اُمیدواران نے پُر سکون ماحول میں پیپرز دیئے۔۔

سنٹرز پر کسی بھی قسم کی کوئی اندرونی و بیرونی مداخلت نہ تھی۔تمام امتحانی سنٹرز پر سربراہان ادارہ،ریذیڈنٹ انسپکٹرز بھی موجود تھے

اور ان کی طرف سے مکمل تعاون کیاگیا.ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حُسین نے ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ اور ایس ایچ او تھانہ کرمداد قریشی کے خصوصی تعاون

اور واپڈا حکام کی دورانِ امتحان بجلی کی ترسیل برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ پیپرز کے اختتام پر تمام سنٹر سُپرنٹنڈنٹ نے تمام ہدایات کے مطابق

اپنے اپنے سر بمہر جوابی کاپیوں کے بنڈلز بروقت باضابطہ طور پر بینک حکام کے حوالے کیے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد انوار الحق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر سینئر سول جج شفاقت علی، قائمقام سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد ایوب بھی ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا

انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

کوہ سلیمان رینج میں پارک ویز،ٹورسٹ ریزارٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرائے جائیں گے.

یہ بات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فورٹ منرو کے دورہ کے دوران کہی.

انہوں نے واٹر سپلائی اور سرکاری
عمارتوں کی بحالی کے احکامات جاری کئے۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ایم اینڈ آر کے ایکسئین بھی ہمراہ تھے کمشنر ڈاکٹر
3
ارشاد احمد نے فورٹ منرو میں سرکاری عمارتوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ جنوبی پنچاب سے ہر سال سیاحوں کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے۔

فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان رینج کو سیاحت کیلئے پرکشش بنایاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پارک ویز،ٹورسٹ ریزارٹ سمیت دیگر

ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔فورٹ منرو میں واٹر سپلائی اور بجلی کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

فورٹ منرو کیڈٹ کالج اور ویلفیئرٹاؤن علاقہ کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔خطہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ معیار زندگی بھی بہتر ہوگا

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ متعلقہ محکمے میونسپل سروسز کی بحالی اور بہتری کیلئے پلان تیار کریں.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت فلڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں مون سون فلڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور نشیبی علاقوں کو فوکس کریں۔بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کیلئے

سیور لائنز اور ڈرین کی بھل صفائی کی جائے۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے فلڈ فائٹنگ پلان جمع کرایا جائے۔

فرضی مشقوں کے ساتھ مشینری کو فنکشنل رکھا جائے۔ڈسپوزل ورکس کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلانے سمیت بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز رکھے جائیں۔

دریاؤں کے نشیبی علاقوں سے محفوظ انخلاء اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔سیلاب متاثرین کیلئے محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپس کی نشاندہی کی جائے،

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مزید کہا کہ فلڈ بند اور نہروں کا مشترکہ سروے کرکے کمزور پشتوں کو مضبوط کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت 55362 سرگرمیاں متعلقہ ڈیش بورڈ پر

اپ لوڈ اور 675 عوامی شکایات میں سے 654 کا ازالہ کر دیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ

وہ میونسپل سروسز مزید بہتر کریں۔عوام کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

عوام کے مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی ہدایت پر ضلعی مشینری سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قانون پر عمل درآمد کیلئے متحرک کردی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران ناجائز منافع خوری پر21ہزار روپے اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔سول ڈیفنس
4
آفیسر محمد ربنواز نے غیر قانونی گیس فلنگ سٹیشن سربمہر کرا دیئے۔محمد اسد چانڈیہ نے احساس کفالت سنٹر کا بھی دورہ کرتے ہوئے

خواتین سے ناجائز کٹوتی اور دیگر معاملات پر معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ویکسی نیشن سنٹر اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔

اسسٹٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ لاکھانی علاقہ کا دورہ کیا۔40 گھر متاثر ہونے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

انتظامیہ کو متاثرین کی ہرممکن امداد کیلئے متحرک کردیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمون سون کے دوران ڈینگی پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا

اورڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کی فوری تلفی کا ٹاسک دے دیا گیا. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

اور دیگر افسران موجودتھے. کمشنر نے ہدایت کی کہ افسران متحرک رہیں،ڈینگی کی پرورش گاہوں کو فوری تلف کیا جائے.

تالاب،جوہڑ،کچرا کے ڈھیر اور دیگر حساس جگہوں کی مکینیکل اور کیمیکل طور پر تلفی کی جائے.

گھر گھر سرویلنس کرنے سمیت واٹر کنٹینر اور دیگر متعلقہ جگہیں چیک کی جائیں

انہوں نے کہاکہ ہوٹلز،دکاندار،صنعتی ادارے،دفاتر،گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے..

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں وکٹر سرویلنس کیلئے 566 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

رواں سال کے دوران ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں ڈینگی کا ایک ایک کنفرم کیس رپورٹ ہوا ہے.

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈینگی کے 1958 ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے.

ڈویژن کے چار ضلعی،13 تحصیل ہسپتالوں میں 75 بیڈز اور 17 ایچ ڈی یو مخصوص کردئیے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے متعلقہ محکموں کو ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے.

انہو ں نے کہاکہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے شہروں کی انتظامیہ کو ہرممکن وسائل فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے.

وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ضروری ہدایات دیں انہوں نے کہاکہ

لاہور کی طرز پر فیصل آباداور دیگر بڑے شہروں میں بھی انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس بنائے جائیں کمشنر ز واسا حکام کے ساتھ مل کر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کا پلان تیار کریں

نکاسی آب کیلئے وضع کردہ پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔بارشی پانی کا مقرر کردہ وقت کے اندر نکاس ضروری ہے۔

نکاسی آب کو تعین شدہ وقت میں یقینی نہ بنانے پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام سے بازپرس ہوگی۔بارش کے باعث شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار
5
نے نئے سیوریج سسٹم کی پلاننگ کیلئے آبادی اور شہری ضروریات کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی.

انہوں نے کہا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں متعلقہ محکمے او رادارے اپنا ہنگامی پلان بھی تیار رکھیں –

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز حفاظتی پشتوں اور بند کے دورے کریں۔ خوشاب کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

خوشاب کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کی تجویز پر اصولی اتفاق کیاگیا ہے.

کوہ سلیمان کے علاقے سوڑا میں ڈیم کے منصوبے کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔سوڑا ڈیم بننے سے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا۔

علاقے کے لوگو ں کو کاشتکاری کیلئے بھی پانی میسر ہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا رکی کوہ سلیمان کے علاقے میں مزید 4 ڈیم تعمیر کرنے کی سٹڈی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی.

وزیر اعلی کو بتایاگیا کہ ؎ دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔میانوالی کے گاؤں میں متاثرہ افراد کو خوراک اور امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

صوبہ بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 180 فلڈ کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں۔جدید ترین ریڈار سسٹم مشینری ریسکیو ٹیم 1122 کے سپرد کردی گئی ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98 ہزار کیوسک ہے۔چنیوٹ پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔

خانکی، بلوکی، تریموں، پنجند اور اسلام بیراج کی آبی گنجائش میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری آبپاشی نے موسم کی صورتحال، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، میاں خالد محمود، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز آبپاشی،

لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام موجود تھے.ڈویژنل کمشنرز اور ایم ڈی واسا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے موضع لاکھانی کے

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 50 بیگز آٹا،راشن اور خیمے تقسیم کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کی زیر نگرانی امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پوسٹ مانہ بنگلہ نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

انچارج پوسٹ مانہ بنگلہ قسور عباس کا کہنا تھا کہ ایس پی PHP ہما نصیب کی ہدایت کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ مانہ بنگلہ کی جانب سے 81 افراد کی مختلف نوعيت کی دوران سفر مدد کی گئ

اسی طرح مختلف نوعیت کے 08 مقدمات کا اندراج کیا گیا 63 گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائے گئے جبکہ

ایک گمشدہ بچے کو اس کے لواحقین سے ملایا اسی طرح 08 تجاوزات بھی ختم کرائے گئے اور 04 موٹر سائیکل ہائے کو 115/MVO کے تحت تھانہ بند کیا گیا

جبکہ 09 عدد کیٹل گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس موقع پر ایڈمن آفیسر محمد علی ASI اور محمد شفیق لنڈ بھی موقع پر موجود تھے

انچارج سب انسپکٹر قسور عباس نے عزم ظاہر کیا کہ ڈسٹرکٹ انچارج غلام فرید کی زیر نگرانی اپنی کارکردگی کومزید بہتربنائیں گے

اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124ہیلپ لائن پر کال کریں۔

%d bloggers like this: