دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کے

علاوہ کوئی دوسراآپشن نہیں ہے. 2، اگست سے شروع ہونے والی خصوصی

پولیو مہم میں تمام ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے. انہوں نے یہ بات ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کے دوران کہی. انہوں نے بتایاکہ

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پانچ سال تک کے 2668988ٹارگٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.

دو اگست سے ڈیرہ غازیخان، راجن پور او رمظفرگڑھ اضلاع کے بچوں کیلئے خصوصی پولیو مہم شروع کی جار ہی ہے.

کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں. سکیورٹی سمیت دیگر معاملات احسن طریقے سے نمٹائے جائیں.

اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اقبال،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا اور دیگر موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بھی ویڈیو لنک سے خصوصی شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسرمحمد فیصل رانا،

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،ڈی پی او عمر سعید اور ممبران امن کمیٹی کے علاوہ مظفرگڑھ،لیہ

راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کے امن کمیٹیوں کے ممبران بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں موجود تھے۔

محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری میٹرک دہم کے امتحانات اور آئندہ ہونے والے نہم اور گیارہویں کے امتحانات کے پہلے گروپ /فسٹ ٹائم کے پیپر کے

دوران صبح ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے اور دوسرے گروپ /سیکنڈ ٹائم کے پیپر کے دوران دوپہر ٹھیک ایک بج کر تیس منٹ اور جمعۃالمبارک کے دن دو بج کر تیس منٹ پر تمام امتحانی مراکز کے گیٹ بند کر دیئے جائیں گے۔

امتحانات دینے والے تمام اُمیدواران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت پر امتحانی مراکز میں داخلہ کو یقینی بنائیں

مذکورہ مقرر وطے شُدہ اوقات کے بعد اِن کا داخلہ امتحانی سنٹر زمیں ممنوع ہو گا اور مذکورہ اوقات کی پابندی نہ کرنے والے اُمیدواران کو ہرگز پیپر/امتحان دینے کی اجازت نہ ہو گی۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ

امتحانی سنٹرز کی حدود میں دورانِ امتحان دفعہ 144 نافذ رہے گا اور سنٹرز کی حدود میں کوئی بھی شخص بالواسطہ یا بِلا واسطہ موبائل فون کا استعمال نہیں کر سکے گا۔

امر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے کہ اگرکوئی بھی شخص سنٹرکی حدود میں موبائل فون استعمال کرتا ہوا پکڑا گیا تو اُسکو پولیس کے حوالے کیا جائے گا

اور موبائل فون ضبط کر کے اس کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ اور پنجاب یونیوسٹیز / بورڈ میل پریکٹس ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے تمام امتحانی مراکز کے سربراہان / آر آئیز / سنٹر سُپرنٹنڈنٹس و نگران امتحانی عملہ سے کہا ہے کہ

امتحانی مراکز میں مقررہ طے شُدہ اوقات سے لیٹ آنے والے اُمیدواران کو ہرگز امتحانی سنٹر میں داخل نہ ہونے دیں

اور مذکورہ ڈسپلن و ایس او پیز / ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اُمیدواران کو فوری واپس بھجیں اور اُن کو امتحان میں شمولیت اختیار نہ کرنے دیں۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں 597578بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی مہم 2، اگست سے شروع ہو گی جس کیلئے 1801ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ

ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو خصوصی فوکس کیا جائے. درباروں اور اہم مقامات کو سیل کر کے پانچ سال تک کے ہربچہ کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں.

پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بتایاکہ

ٹیموں کی تربیت اور مائیکرو پلان مکمل کر لیاگیا ہے.

ضلع کیلئے 1955ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1801موبائل،97فکسڈ اور 57ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں 338ایریا انچارج اور 82یو سی ایم اوز کے

علاوہ ہیلتھ افسران مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیں گے.

About The Author