دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکار عثمان مختار بھی ہراسگی کا شکار

کئی سالوں سے ایک خاتون کی وجہ سے مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ کی کہانی مداحوں کے ساتھ شئیر کردی۔

پاکستانی نامور اداکارعثمان مختار نے اپنی خاموشی توڑ دی

کئی سالوں سے ایک خاتون کی وجہ سے مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ کی کہانی مداحوں کے ساتھ شئیر کردی۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر طویل پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پچھلے ڈیڑھ سالوں سے ایک خاتون انہیں ڈرا دھمکا رہی ہیں

ان کے گھر والوں اور دوستوں کو بھی اس ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے

اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اس کے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کرا رکھی ہے

لیکن ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کچھ کیا نہیں جا سکا، جس سے ان کی ذہنی حالت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے

وہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک خاتون کا منفی تاثر لوگوں تک نہ پہنچے اور معاملہ خاموشی سے حل ہو جائے لیکن وہ اب تھک چکے ہیں۔

تاہم انہوں نےخاتون کا نام اور شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ عثمان مختار کا ساتھ دینے نامور ساتھی اداکار بھی میدان میں آگئے

اور ان کی پوسٹ کے نیچے کمنٹس کے ذریعے انہیں ہمت اور حوصلہ دیا

جن میں ماہرہ خان اور کبری خان کے نام شامل ہیں۔

عثمان مختار ہم ٹی وی کے نئے میگا سیریل “ہم کہاں کہ سچے تھے” میں ماہرہ خان کے

ساتھ جلد نظر آئیں گے۔

اسی ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سالوں بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

About The Author