دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی سیکریٹری صحت اور پارلیمانی سیکریٹری سمیت دیگر متعقلہ حکام نے شرکت کی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا کہ

کراچی میں 4 اگست تک مزید 32 وینٹی لیٹرز بڑھائے جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ اسپتالوں میں مزید 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 40 لو فلو بیڈز بھی دیے جائیں گے۔

سندھ کے چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ

باہر سے آنے والوں کے لیے ملیر میں 100 بیڈ ز پر مشتمل آئی سولیشن سینٹر بنایا جائے گا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ

کراچی کے اسپتالوں میں آکسیجن ٹینکس بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے لیے 398 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ

کراچی میں 906 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں اور 293 لو آکسیجن بیڈزموجود ہیں۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ

دل کے عارضے میں مبتلا کورونا متاثرین کا این آئی سی وی ڈی میں علاج کیا جائے۔

About The Author