نومبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ شہریوں کے مفاد کے حامل ترقیاتی منصوبوں میں اعلی تعمیراتی معیار کو برقرار رکھا جائے.

ڈی ڈی سی، ڈی ڈی ڈبلیو پی، ڈی ڈی ایس ای اور پی ڈی ڈبلیو پی نے جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ان پر متعلقہ محکمے اپنا کام جاری رکھیں.

جن سکیموں میں اراضی کے مسائل درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے. انہوں نے ان خیالات کااظہار ترقیاتی سکیموں بارے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا.

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، کارپوریشن، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہاکہ ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کرنے کے قبل تمام محکمے اپنے این او سی ضروردیں تاکہ

منصوبہ کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں حائل نہ ہوں. سیکٹروائز سٹیٹس کو برقراررکھا جائے. کسی بھی ترقیاتی سکیم میں مشاورت کو فروغ دیا جائے تاکہ

اس دوران مزید اکھاڑ پچھاڑ سے بچاجاسکے. تعمیراتی عمل کے دوران سڑکوں او رگلیوں میں پڑنے والے گڑھوں کی فوری مرمت کی جائے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ بارہویں کلاس کے امتحان کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا رہاہے .

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ڈگری کالج روجھان کے امتحانی سنٹر کے معائنہ کے موقع پر کہی جہاں صبح کے وقت بارہویں کلاس کے بیالوجی، میتھ اور لائبریری سائنس کے پیپرز ہوئے.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ ڈگری کالج روجہان کے سنٹرمیں پیپرز کے دوران ہمہ وقت موجود رہے

قبل ازیں نیشنل بینک روجھان میں سوالیہ پرچہ جات کے سربمہر لفافہ جات کی امتحانی سنٹرز کے عملہ کو حوالگی کی بھی نگرانی کی گئی

اور ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے سوالیہ پرچہ جات کی تقسیم اور انعقاد کرایاگیا- سنٹر پر کسی بھی قسم کی کوئی بیرونی و اندرونی مداخلت نہیں تھی

پورے سنٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذرہا نگران عملہ کے تقرر نامے اور ان کے قومی شناختی کارڈبھی چیک کئے گئے-

علاوازیں تمام سپروائزری سٹاف/ نگران عملہ کے نادرا سے باضابطہ جاری کردہ کورونا ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ بھی چیک کئے گئے

کیونکہ اس دفعہ بورڈ کے امتحانات کے لئے نگران عملہ کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے ویکسی نیشن کرانا لازمی شرط تھی

سنٹر پر امتحان دینے والے تمام امیدواران کے پاس موجود تصدیق شدہ فوٹو

گرافس کا امیدواروں کے چہروں و رولنمبر سلپس کے ساتھ موازنہ کیاگیا-

روجھان سنٹر پر ایس ایچ او تھانہ روجھان منیر حسین عملہ کے ساتھ موجود رہے- امیدواروں نے پرسکون ماحول میں اپنے پیپرز دئیے-

نگران عملہ و امیدواران نے کورونا ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی-

پیپرز کے اختتام پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے تھانہ روجھان کے خصوصی تعاون سے اپنی ذاتی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ سنٹر و نگران عملہ کے ذریعے

حل شدہ جوابی کاپیوں کے سربمہر بنڈل نیشنل بنک روجھان برانچ کے حکام کے حوالے کرائے-

ڈپٹی کنٹرولرنے واپڈا حکام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی ذاتی استدعا پر دوران امتحان لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا

اور شدید گرمی میں امتحانی سنٹرز سے منسلک بجلی کے فیڈر کی سپلائی کو جاری رکھا

About The Author