دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس، سندھ حکومت کے سخت فیصلے

کراچی: کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی آنے کے بعد سندھ حکومت نے سخت فیصلے کر لیے۔

کراچی

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی آنے کے بعد سندھ حکومت نے سخت فیصلے کر لیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے محکمہ لیبر کے 3 اسپتالوں اور پولیس اسپتال میں بھی کوویڈ وارڈز بنانے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری صحت سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں کوویڈ تشخیصی تناسب 12.7 فیصد ہو گیا ہے

اور کراچی میں اس وقت 26.32 فیصد کوویڈ کیسز ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سخت پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ بڑھ رہا ہے

اور حیدرآباد میں بھی 10 فیصد کیسز ہو گئے ہیں۔ جولائی میں 362 مریض انتقال کر گئے

جس میں سے 233 یعنی 64 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی اسپتالوں میں کل 686 آئی سی یو بیڈز وتھ وینٹ ہیں۔

کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی آنے کے بعد سندھ حکومت نے سخت فیصلے کر لیے۔

سندھ حکومت نے تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کے لیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی ہو گی۔

کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین لگوائیں اور سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار اور شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے جبکہ

مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کے افسران ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ زرعی اجناس، ادویات، کھاد اور بیج کے دکانداروں کے پاس کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر دکانیں سیل ہوں گی۔

سبزی منڈیوں کے اندر دکاندار بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ کے تمام افسران کارروائی کر کے روزانہ رپورٹ دیں جبکہ

سبزی منڈیوں میں خریداری کے لیے آنے والے بیوپاری اور شہری ویکسین لگوائیں۔

افواہوں پر دھیان نہ دیں کوئی سائیڈ افکیٹس نہیں ہیں۔

شہری بزرگوں اور بچوں کو سبزی منڈیوں میں لانے سے اجتناب کریں۔

About The Author