دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا ہے۔

علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ

تھانہ شمس کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا جس کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے

جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 علاقہ پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ

فائرنگ لین دین کے تنازع پر کی گئی ہے۔

علاقہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کردیے گئے ہیں جب کہ

جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی پولیس نے اکھٹے کیے ہیں۔

اس حوالے سے عینی شاہدین کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔

About The Author