دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سی ویو پر پھنسا بحری جہاز نکالنے کیلئے آپریشن کی تیاری

سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

کراچی سی ویو پر پھنسا بحری جہاز نکالنے کے لیے آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ

دو طاقتور ٹگس جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تیار ہیں

حکام جہاز سے پہلے تیل نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جہاز کے قریب شاول سے بھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے ۔

سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے

تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

About The Author