دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں پھر بادل برسنے کو تیار

بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد

ملک کے بیشتر اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جبکہ اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

کآج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا

البتہ رات میں خضدار اور گردونواح میں گرا چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بوندا باندی متوقع ہے۔

About The Author