اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امن معاہدے کے لیے افغان صدر کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے، طالبان کا مطالبہ

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی

امن معاہدے کے لیے افغان صدر کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے

طالبان نے مطالبہ کردیا۔ امریکی ادارے اے پی کو دیے گئے

ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی

اور دونوں فریقین کی جانب سے قابل قبول مذاکرات کے بعد نئی حکومت کابل میں قائم ہوجائے گی

تو وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مفاہمت نہیں چاہتے مگر چاہتے ہیں کہ

ہتھیار ڈال دیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ طالبان اقتدار کی اجارہ داری پر یقین نہیں رکھتے

کیونکہ ماضی میں افغانستان میں اقتدار پر اجارہ داری قائم کرنے والی حکومتیں کامیاب نہیں ہوئیں لہذا وہ اسی فارمولے کو دہرانا نہیں چاہتے۔

سہیل شاہین نے اشرف غنی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے عیدالاضحٰی کے

دن بھی تقریر کے دوران طالبان کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ا

%d bloggers like this: