دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: آلائشیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ گزرنے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں آلائشیں اب تک مکمل نہیں اٹھائی گئی ہیں

عیدالاضحیٰ گزرنے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں آلائشیں اب تک

مکمل نہیں اٹھائی گئی ہیں اور انہیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقوں صدر، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر صفائی کی صورتِ حال بہتر ہے۔

لی مارکیٹ، کھارادر اور لیاری کے مختلف علاقوں سے بھی آلائشیں اٹھا دی گئی ہیں۔

کریم آباد پل کے نیچے کچھ آلائشیں موجود ہیں جبکہ

ایف سی ایریا میں بھی آلائشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے جس سے علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے۔

ناگن چورنگی کے علاقے میں آلائشیں اٹھانے کے باوجود گلی محلوں سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ صبح سویرے مختلف علاقوں میں

موجود آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی میں مصروف ہے۔

About The Author