دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا سے مزید 32 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی  وبا کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید

ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، پنجاب میں

تین لاکھ 51 ہزار 707، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار 785، خیبرپختونخوا 4 ہزار 405، اسلام آباد 789، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 321 اور آزاد کشمیر میں 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 68 لاکھ 69 ہزار 346 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ

ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

About The Author