اسلام آباد
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔
پی ٹی اے کے مطابق ایپ پر نامناسب مواد کی مسلسل موجودگی کے سبب پابندی لگائی گئی ہے۔
انتظامیہ نے مطلع کیے جانے کے باوجود مواد ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک پر ایک سے زائد مرتبہ پابندی لگائی جاتی رہی ہے جسے بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔
تیس جون کو مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے اپنی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کی تھی
جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز
ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کووِڈ19-کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔
یاد رہے کہ 16 جولائی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا
جس کی تصدیق اُن کے ترجمان نے خود کی،ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان اب ٹک ٹاک پر موجود ہوں گے
جہاں اُن کے مثبت اور حوصلہ افزائی سے متعلق پیغامات شیئر کیے جائیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،