دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے

: ڈیرہ غازی خان

()ڈیرہ غازی خان میں بس حادثہ کے 33 زخمیوں کی صحت یابی پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان سے ڈسچارج کردیا گیا مزید 23 زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جن میں سےپانچ شدید زخمیوں کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیاڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا

اور زخمیوں کی عیادت کی۔ڈپٹی کمشنر بس حادثہ کے ہر زخمی کے بستر پر گئے اور عیادت کی ۔انہوں نے زخمی کے لواحقین سے بھی ملاقات کرتے ہوئےمعلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے لواحقین دریافت کیا کہ انہیں ادویات باہر سے خریدنے سمیت دیگر معلومات حاصل کیں۔ مریض اور لواحقین نے ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر نجیب کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بس حادثہ کے جاں بحق 33 افراد کے جسد خاکی ورثاء کے ساتھ آبائی گھروں کو حکومت کے خرچ پر روانہ کردیا گیا تھا

اور داخل زخمیوں کو ادویات اور علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ہدایت جاری کہ وارڈ میں صفائی باقاعدگی سے جاری رکھی جائے
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ بس حادثہ کے 33 زخمی صحت یاب ہو کر ڈسچارج کردئیے گئے ہیں۔23 زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال

میں علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

پانچ شدید زخمیوں کو آئی سی


: ڈیرہ غازی خان(۔ )

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت تلفی کےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل گھروں کے دروازوں پر دستک دیکر ماحول دوست پلاسٹک بیگز تقسیم کئے گئے۔

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید کے ایام کےلئے 5000 بڑے پلاسٹک بیگز اور چھڑکاؤ کےلئے پانچ سو بوری چونا کا انتظام کیا۔

چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار اور اس کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان شہر کی 17 یونین کونسلوں میں قربانی کے جانوروں والے گھر پلاسٹک بیگز دئیے۔
ڈیرہ غازی خان شہر کو سات سیکٹرز میں

تقسیم کرکے فیلڈ کیمپس لگانے اور انچارج سمیت ہر سیکٹر میں عملہ وقفہ وقفہ سے صفائی کو یقینی بنائے گا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے میونسپل کمیٹی کی حدود میں 2500 اور تحصیل کونسل کی حدود میں 1500 پلاسٹک بیگز تقسیم کرائے۔
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اور ٹیم نے بھی شہری علاقوں میں پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کئے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے عید کے اجتماعات میں کوروناایس او پیز پر بھی عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ یں)

About The Author