عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں
اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورنا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق
ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔
کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 176، خیبر پختونخوا میں
ایک لاکھ 40 ہزار 962، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار، اسلام آباد میں 84 ہزار 842
بلوچستان میں 29 ہزار 190، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 192 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 510 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں
جہاں 10 ہزار 892 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ
سندھ میں 5 ہزار 737، خیبرپختونخوا 4 ہزار 391، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 120، بلوچستان میں 319 اور
آزاد کشمیر میں 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کرونا ویکسین کی مکمل
خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب