دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی دیوانی

بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی نے بھارت کی

معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔

گزشتہ روز سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی

جس میں اداکارہ نے چشمہ پہنا ہوا ہے اور نیلے رنگ کی جینز والی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی کے چہرے پر ہمیشہ والی معصومیت موجود ہے

اور وہ بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ جو ادھوری سی بات باقی ہے۔‘

اداکارہ کی اس تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں اور پاکستانی فنکاروں نے تعریف کے پُل باندھے تو وہیں

سرحد کے اُس پار یعنی بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

سونم باجوہ نے سجل علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے خوبصورت۔

بھارتی اداکارہ کے اس محبت بھرے کمنٹ کو سجل سمیت پاکستانی صارفین کی جانب سے لائک کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب منشا پاشا  اور نور ظفر نے سجل کی تصویر پر اُنہیں ’کیوٹ‘ قرار دیا۔

About The Author