وادی نیلم آٹھ مقام کے نواحی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کےتین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کے انچارج اختر ایوب نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ
جاں بحق افراد کی شناخت کلو زوجہ سراج دین، نعیم ولد سراج دین، نورین دختر سراج دین کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی افراد کی شناخت سراج دین اور روبینہ زخمی کے نام سے ہوئی ہے۔
اخترایوب کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقع صبح تین بجے کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا
جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،