دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہوش حیات نے مداحوں سے کونسا مشورہ مانگ لیا؟

مہوش حیات نے مداحوں سے اپنے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے اہم مشورہ طلب کرلیا۔

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے مداحوں سے

اپنے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے اہم مشورہ طلب کرلیا۔

اس ضمن میں مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے۔

مہوش حیات نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ

’ہیلو دوستو! میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی سی اُلجھن میں ہوں

اداکارہ نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا

مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر اپنا ایک اچھا ہیئر کٹ کروا کر بالوں کی

لمبائی چھوٹی کروالوں؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اس مشکل فیصلے میں میری مدد کریں۔‘

مہوش حیات کے پوچھنے پر کچھ مداحوں نے کہا کہ ’آپ پر تو ہر طرح کا ہیئر اسٹائل اچھا لگتا ہے۔

چند مداحوں کا کہنا تھا کہ ’اداکاروں کو اپنے بالوں کی لمبائی چھوٹی کروا لینی چاہیے جبکہ

زیادہ تر مداحوں نے مہوش حیات کو بال لمبے رکھنے کا مشورہ دیا۔‘

واضح رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں

اور اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں بھی رہتی ہیں۔

About The Author