اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

ریاض: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

ریاض

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوئے

جس کے بعد مسجد نمرہ میں شیخ بندر بن عبد العزیز خطبہ حج دیں گے۔

خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔

جس کے بعد حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے۔

غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے

اور پھر مزدلفہ میں حجاج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے

جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے۔

اس سال کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

%d bloggers like this: