راجن پور
حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری سماجی تنظیمیں بھی اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔لوکسٹ اور ہر قسم کے ڈیزاسٹر سے نبرد آزما ہونے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ریڈز سوسائٹی ہمہ وقت تیارہیں۔
یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ریڈز سوسائٹی کے وفد میں شامل ڈاکٹر مظفر سعید نیشنل منیجر پروگرامز نیٹ ورکنگ ، کوآرڈنیشن
ڈاکٹر محمد یوسف علی ہیڈ آ ف ریسرچ ڈپارٹمنٹ ریڈز کی لوکسٹ پریوینشن اینڈ کنٹرول سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں ۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ، تنزیل الرحمان علوی ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر
زراعت آفیسر محمد عارف اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ
کے اندر ممکنہ ڈیزاسٹر کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور ریڈز سوسائٹی مل کر
ایمرجنسی رسپانس کریں گے۔
راجن پور
”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت نئے ہفتے سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت میونسپل سروسز کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔
بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تحصیل راجن پور میں 8836،تحصیل جام پور میں 14787تحصیل روجھان میں 5633جبکہ ٹرائبل ایریا
میں 62سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 100فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے
اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔
راجن پور
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد ، ڈی ایچ کیو میں تبدیلی کے لیے پر عزم ، مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جائنگے
مریضوں کے بہتر علاج اور سہولیات کے لیے جدو جہد شروع کردی ہے جلد ہی ثمرات نظر آنا شروع ہو جائنگے ۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سہولیات کے فقدان اور مسائل کے حل کے
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا ، صدر ڈاکٹر فراز حسن کے مطابق اسپتال میں انیستھیسا کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مجبوراً ریفر کرنا پڑتا ہے
میڈیسن کا بجٹ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو باہر سے ادویات منگوانی پڑتی ہیں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا مسئلہ جوں کا توں ایکسرے فلم رول نہ ہونے کی وجہ
سے ایکسرے باہر سے کروانا پڑتا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نیوٹریشن کا ایشو کا بھی سامنا رہتا ہے
مریضوں اور ڈاکٹرز کے لیے کیفے کے انعقاد کے جدو جہد کررہے ہیں دوسری جانب چیئرمین ڈاکٹر سعادت فرید کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور فنڈز کم ، ڈی ایچ کیو سی گریڈ لیول پر چلایا جا رہا ہے
ہماری کوشش ہوگی کے اسے اے لیول پر لایا جائے ، تیئیس لاکھ کی آبادی کے لیے صرف ایک سو تینتیس بیڈ پر مشتمل اسپتال کام کررہا
جس میں بیڈز کی تعداد انتہائی کم ہے بیڈز کی تعداد میں اضافے اور سہولیات میں اضافے کی خاطر دن رات کوشاں ہیں
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب سردار منصور خان سنجرانی کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اقدام قابل تحسین ہے جس سے ڈی ایچ کیو میں بہتری آئیگی ۔
اس موقع پر ڈاکٹرز سول سوسائٹی اور صحافیوں جن میں منصور خان سنجرانی ، الیاس گبول ، مہر ندیم سیال ، امداد مغل ، مجاہد گاذر و دیگر نے شرکت کی
اور مل جل کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے مسائل کو حل کرنے کا اعادہ کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون