نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا سے مزید 39 اموات

ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے 39 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 783 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔

اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر

میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 43 لاکھ 23 ہزار 805افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ

ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 845 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 650 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے.

About The Author