نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

وزیر اعلی پنجاب کی” خدمت آپ کی دہلیز پر مہم“ کے تحت فخر جہاں پارک سے ڈالفن چوک تک شجر کاری کی آگاہی بارے واک کا انعقاد کیا گیا ۔

واک کا مقصد لوگوں میں درخت لگانے بارے شعور اجاگر کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر اعجاز نے کی ۔

واک کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر اعجاز نے میڈیا نمائندگان سے کرتے ہوئے کہا کہ

درخت آکسیجن کے قدرتی کارخانے ہیں۔خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت جاری ہفتہ کے دوران 10ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کی جائے۔کرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کا مستقل حل زیادہ درخت ہیں۔ ڈی ایف او اظہر عباس نے بتایا کہ

مون سون شجر کاری مہم کے لئے راجن پور کا ٹارگٹ 13لاکھ پودے لگانے کا ہے ۔واک کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

واک میں ضلعی افسران کے علاوہ علماءکرام ،ریسکیو1122کے جوان،سول ڈیفنس ،پولیس

نمائندگان اور مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔واک کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔


راجن پور

”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت نئے ہفتے سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت میونسپل سروسز کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔

ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تحصیل راجن پور میں 8781،تحصیل جام پور میں 14621تحصیل روجھان میں 5569جبکہ ٹرائبل ایریا

میں 62سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 98فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ، اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

About The Author