نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اعجاز اسلم حکومت سے نالاں

اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے چوریوں کی صورت میں لوگ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سے محروم ہو جاتے ہیں۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروہدایتکار اعجاز اسلم کراچی شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بہت زیادہ نالاں ہیں۔

اداکار اعجاز اسلم کا کہناہے کہ گاڑیوں سے سائڈ ویو شیشوں کی چوری، کاروں کے اندر سے ساؤنڈ سسٹم کی چوری بھی عام سی بات ہو گئی ہے۔

ان چوریوں کی صورت میں لوگ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سے محروم ہوتے رہتے ہیں، کیوں ان جرائم کی کوئی سخت سزا نہیں ہے۔

گزشتہ روز ڈی ایچ اے میں ڈکیتی کی واردات کے حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ

کراچی میں بڑی عید کے موقع پر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ معمول کی بات بن گئی ہے۔ کل ڈی ایچ اے میں ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہوئے تمام صارفین کو لوٹ لیا گیا

اور لٹیرے آسانی سے بھاگ بھی گئے۔ ہمارے حکام بالا کیوں جرائم پر قابو سے قاصر ہیں یہ ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔

گزشتہ رمضان المبارک کے دوران کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے

اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوری کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم مقدس مہینے میں ایسے اور ایسے کئی دیگر واقعات دیکھتے ہیں۔

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں

موبائل فون چھیننے یا گاڑیوں سے مہنگے آڈیو سسٹیم کی چوری کا ہم سب شکار ہوتے رہے ہیں۔

اداکار اعجاز اسلم نے لکھا ہے کہ مجرم تمام چوری شدہ مال مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں مگر انتظامیہ سے کوئی سوال پوچھنے والا نہیں ہے۔

About The Author