دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوکار اذان سمیع خان کی ڈرامے میں انٹری

اس ڈرامے میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’عشق لا‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مومنہ درید پروڈکشن کی پیشکش عشق لا کے لکھاری مشہور رائڑر قیصر حیات ہیں جبکہ ہدایت کار امین اقبال ہیں۔

 سیریز میں سہیل سمیر ، عظمیٰ حسن ، عثمان پیرزادہ اور سمی راحیل بھی اپنے فن کا جوہر دکھائیں گی۔

سجل علی چار سال کے طویل عرصے کی بعد ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

اس سے قبل انھوں نےمقبول ڈرامے ’یقین کا سفر‘ میں احد رضا میر کے ساتھ کام کیا تھا۔

عشقِ لا کے ہدایت کار امین اقبال سیٹ سے شوٹنگ کی مختلف تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔

About The Author