دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم
تحریر:

محمد جنید جتوئی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیرہ غازیخان

کرہ ارض کا بڑھتا درجہ حرارت اور ماحولیاتی آلودگی نے انسانی بقاء کو خطرے میں ڈال دیا ہے.

شجرکاری، باغات اور جنگلات کی اہمیت ضرورت اس وقت اور بڑھ گئی ہے چاروں طرف آلودگی بسیرے ڈالے ہوئے ہے درجہ حرارت نے

چرند پرند اور انسانوں کو گھروں کے اندر محصور کر دیا ہے. صاف شفاف اور تازہ ہوا کی جھونکوں کو جسم ترس رہا ہے.

زہر آلودہوائیں انسان کو گھن کی طرح کھا رہی ہیں. صنعتی ترقی کے اس دور میں ہر طرف آلودگی چھائی ہوئی ہے. ہوا، پانی اور زمین پر حیاتیات اپنی خصوصیت کھو رہی ہیں جس کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا مسئلہ پیدا ہو گیا.

تیزی سے بڑھتی فیکٹریاں، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

فضائی اور فیکٹریوں کے دھویں مختلف صنعتوں کے فضلوں نے مسئلہ کو مزید پیچیدہ کر دیا.
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی 2018سے شجرکاری کو

فوکس کیا. وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں ذاتی دلچسپی دکھائی او رخود بھی مختلف مقامات پر شجرکاری کرتے نظر آئے.

انہوں نے نہ صرف شجرکاری کو فوکس کیا بلکہ صفائی کی اہمیت بھی اجاگر کرتے رہے.
وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں بھی

کلین اینڈ گرین مہم کو فوکس کیاگیا. وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب نے تین سال کے دوران وسیع پیمانے پر

شجرکاری کی جس میں سرکاری محکموں کے ساتھ سول سوسائٹی، ٹائیگر فورس، بار ایسوسی ایشن، طلباؤطالبات اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیاگیا.

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے صفائی مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے. وزیر اعلی کی خدمت آپ کی دہلیز پر مہم شروع کی گئی

جس کے تحت صفائی کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے عوامی مسائل کے حل،میونسپل سروسز کی بہتری کو فوکس کیاگیا.

ہفتہ وار مہم جاری ہے. 18اگست تک مہم میں باقاعدہ طو رپر شجرکاری پر فوکس ہے.

ڈیرہ غازیخان میں خدمت مہم کے تحت سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے باقاعدہ نظام وضع کیاگیا.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

ڈیرہ غازیخان میں کلین اینڈ گرین مہم کو فوکس کرتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ڈیرہ غازیخان

تونسہ اور دیگر علاقوں میں پہلے سے موجود جناح فیملی پارک، کشمیر پارک، ارشاد نوحی پارک کی تزئین وآرائش اور بہتری کے ساتھ نئے پارکس حسین پارک

کھوسہ پارک، کمال پارک، سٹی پارک، جنرل پبلک پارکس قائم کیے اہم چوکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر کیاگیا. ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت بنانے کا سلسلہ جاری ہے.

حالیہ موسم بہار میں جشن بہاراں کا انعقاد کر کے شہریوں کی توجہ پھولوں کی طرف مبذول کرائی گئی.

وزیر اعلی کی خدمت مہم میں میاواکی جنگل کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں. گزشتہ سال فاریسٹ میں میاواکی جنگل کے بعد 12اگست کو غازی یونیورسٹی میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میاواکی جنگل کی سرگرمیوں کا پودا لگا

کر باقاعدہ افتتاح کیا. آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا. شجرکاری مہم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن

ڈاکٹر اعجاز نور، پروفیسر محمد علی تارڑ، پروفیسر شعیب رضا، یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباؤطالبات،کنزرویٹر فاریسٹ چودھری منظور، ڈی ایف او ر خالد جاوید اور دیگر نے میاواکی جنگل کی طرز پر 350پودے لگائے.

یونیورسٹی انتظامیہ نے سٹی کیمپس میں ساٹھ ہزار پودے لگانے کا ہدف مقررکیا. حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے ڈویژن بھر میں خدمت مہم کے

خصوصی ہفتہ کے تحت چالیس ہزار اور مجموعی طو رپر ستاون لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا.

ادھر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے بھی شہر میں پانچ مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں میاواکی جنگل لگائے جائیں گے.
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب میں یکم اگست سے 31دسمبر تک پانچ ماہ کی طویل مون سون شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس میں محکمہ جنگلات سمیت سرکاری ادارے، ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے سرکاری اور نجی رقبہ پر 50512000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے.

یکم اگست سے سات اگست تک صوبائی سطح پر ایک دن مخصوص کر کے "پلانٹ فار پاکستان ڈے ” کے طو رپر منانے کا فیصلہ کیاگیاہے

اور اس دن بیکوقت ہر ڈویژن میں ایک ہزار اور ضلعی سطح پر سات سو پودے لگانے کی ہدایا ت جاری کی گئی ہیں.

شہریوں کی ترغیب کیلئے محکمہ جنگلات کے سیل پوائنٹس سے پودے مفت دیئے جائیں گے.

آنے والی نسل کیلئے کرہ ارض کو محفوظ بنانے، سیلاب سے بچاؤ اور آلودگی سے پاک صحت افزا ماحول فراہم کرنے کیلئے

وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب کرنا ہو گا. گھر، دفتر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ آنے والی مون سون

شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کرنی ہو گی. گرمی سے بچنے کیلئے” چھتری” کی بجائے” شجر”کو فروغ دینا ہو گا.

آلودگی کو کم کرنے کا مستقل حل وسیع پیمانے پر شجرکاری ہے جس کیلئے بہترین موسم مون سون ہے.

مون سون کے موسم میں پودوں کیلئے مناسب مقدار میں پانی اور ذرخیز زمین میسر آتی ہے او رپودوں کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے.

مون سون شجرکاری کی کامیابی کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی اور ترغیبی مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر گھر او رارد گرد خالی رقبہ پر

زیادہ پودے لگا کر دیکھ بھال کی جائے. شجرکاری مہم میں خوبصورت، سایہ اور پھلدار پودوں کو ترجیح دے کر آنے والی نسل کیلئے منافع بخش سرمایہ کاری کی جائے


ڈیرہ غازیخان

حکومت نے جنگلات کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے پانچ ماہ کی مون سون شجرکاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے

جس کیلئے ڈویژن اور اضلاع کو اہداف دئیے گئے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے صوبائی سطح کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،ڈی ایف او خالد جاوید اور دیگر موجود تھے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر وزیر اعظم کے بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت یکم اگست سے 31 دسمبر تک مون سون شجرکاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس میں میاواکی جنگل کے ساتھ وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔یکم سے سات اگست تک ایک دن مخصوص کرکے”پلانٹ فار پاکستان” کے طور پر منانے کے

احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پلانٹ فار پاکستان ڈے میں ہر ڈویژن میں بیک وقت ایک ہزار اور ضلعی سطح پر سات سو پودے لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

عوامی ترغیب اور تشہیر کے ساتھ جاری خدمت مہم اور مون سون کی شجرکاری میں ہر طبقہ کو شامل کیا جائے گامحکمہ جنگلات کے سیل پوائنٹس پر شہریوں کو مفت پودے دئیے جائیں گے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ درخت مالیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہیں۔کرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کیلئے زیادہ پیمانے پر درخت لگانے ہوں گے۔

موسم برسات میں پودوں کی بڑھوتری کا عمل تیز رہتا ہے۔مون سون شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے ہر فرد کو پودے لگانے ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈیژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ہفتہ وار تجاوزات کے خلاف آپریشن مہم جاری ہے.

چیف کارپوریشن آفیسر جوادالحسن گوندل کی زیر نگرانی ڈپٹی ایم او آر عمر ریاض نے شہر میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے

درجنوں دکانداروں کے سامان کوضبط کرلیا اور جرمانہ کے بعد وارننگ بھی جاری کر دی گئی

ڈیرہ غازیخان شہر میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گولائی کمیٹی چوک چورہٹہ پل ڈاٹ پل پیارے والی کے

نزدیک سڑک پر رکھے گئے سامان کو ضبط کرلیا گیا.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعیدرفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا. انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری عابد حسین میو، قائمقام سپرنٹنڈنٹ جیل یاسراعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل پوچھے. انہو ں نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو ذاتی

مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی غازی یونیورسٹی کا دورہ کیاانہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

وہ دن دور نہیں جب غازی یونیورسٹی کا نام ملک کی دیگر بڑی یونیورسٹیز کی صف میں شامل ہوجائے گا

اور دنیا بھر کے علوم اس خطے کے لوگوں کو اپنے گھر کی دہلیز پر مہیا ہو ں گے. انہوں نے وائس چانسلرسے یونیورسٹی کے تدریسی اور تعمیراتی معاملات پر گفتگو کی.

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر شعیب رضا بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے مشیر وزیراعلی کو یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبہ جات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ

ڈیڑھ ارب روپے سے غازی یونیورسٹی میں نئے بلاکس سمیت دیگر پراجیکٹ کا تعمیراتی کام کیا جارہاہے

اوراس وقت تک سٹی کیمپس میں مرمتوں اور تعمیرات کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے، سٹی کیمپس کی توسیع کے حوالے سے نئی بلڈنگز اور بلاکس کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

ائیر پورٹ کیمپس کی مکمل باونڈری وال، اکیڈمک اور ایڈمن بلاکس کی توسیع اور گرلز، بوائز، و فیکلٹی ہاسٹلز کی تعمیر شروع ہے


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان احمد حسن رانجھا کو پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان کا اضافی چارج دے دیاگیاہے

اور انہو ں نے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.

ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ سٹی کی بدنام زمانہ عادی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

ملزم گرفتار،2200 گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر عادی منشیات فروش کے خلاف کاروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم محمد نواز ولد نبی بخش قوم آرائیں

سکنہ بلاک 50 جو کہ عادی منشیات فروش ہے جس پر پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

۔ملزم کے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اقبال بزدار کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں کسی قسم کے جرائم کو قبول نہیں کیا جائے گا

اور ایسے جرائم پیشہ افراد کا ٹھکانہ جیل ہی ہوگا۔


ڈیرہ غازی خان۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے گزشتہ ہفتے افتتاح کئے جانے والے پولیس لائن میں سمارٹ سٹی پراجیکٹ کو مکمل فنگشنل کر دیا گیا ہے

تاجروں کی مارکیٹوں کے کیمرے اس سسٹم سے منسلک کر کے شہر اور ضلع کے تمام علاقوں کو کمکل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خصوصی میٹنگ۔

مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی

نائب صدر شیخ محمد زاہد نظام، سابق صدر بیر سٹر سردار عباس علی خان نصوحہ، سابق نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال، ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ نقیب احمد

سیکریٹری جنرل شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبر ان ایگز یکٹو کمیٹی مرزا محمد اقبال

عبدالکریم خان کھوسہ، انور جان خان لغاری، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، میاں محمد ایوب چیمبر کے سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے قیام کا مقصد جدید دور کی بہت ساری جدید سہولیات کو ایک ہی چھت کے نیچے عوام الناس کو فراہم کرنا ہے

اور ضلع کی عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ڈی جی خان سمارٹ سٹی پراجیکٹ لاہور کی طرح کا سنگ میل ثابت ہوگا

جس میں عوام الناس کو ایک ہی چھت کے نیچے بہت ساری سہولیات میسر کی گئی ہیں جس سے ناصرف کرائم میں واضح کمی ہوگی بلکہ ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ 15سسٹم کو بھی سمارٹ سٹی کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے جہاں پر تین شفٹوں میں سمارٹ سٹی کا عملہ اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

اسکے علاوہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار کیمروں کے دریعے تمام تھانوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک گاڑی کی صورت میں فیلڈ میں محافظ فورس کے اہلکاروں کو فورا میسج دیا جاتا ہے

جو فوری چیک کرتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی یہی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر ڈی جی خان کے مزید کیمروں کو بھی تاجر برادری کے ساتھ ملکر فنگشنل کر دیا جائے گا۔

چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور ممبر ان ایگزیکٹو کمیٹی نے پولیس نے پولیس کی اس بہترین کاوش کو سراہااورکہا کہ

جدید طرز پر بنایا جانے والا یہ پروجیکٹ ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس کو بہت ساری سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر کر رہا ہے۔

سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد لطیف خان پتافی نے کہا کہ

چیمبر آف کامرس سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے پولیس کے ساتھ معاون رہے گااور اس سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا کریڈٹ DPOعمر سعید ملک کو جاتا ہے

جنہوں نے اس تاریخی اقدام کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کرکیانتہائی قلیل وقت میں فنگشنل کردیا ہے۔

نائب صدر چیمبر شیخ زاہد نظام،سابق صدر بیر سٹر سردار عباس علی خان نصوحہ، سابق نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبا، ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ نقیب احمد،

سیکریٹری جنرل شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبر ان ایگز یکٹو کمیٹی مرزا محمد اقبال، عبدالکریم خان کھوسہ، انور جان خان لغاری، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی،

میاں محمد ایوب چیمبر کے سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک نے بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے کی جانے والی اس کاوش پر

خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مستقبل میں جرائم کے خاتمے میں اہم سنگ میل قرار دیا۔


ڈیرہ غازی خان۔

عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے خدمت کا سفر جاری۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے قرنطینہ سنٹر کا وزٹ کر کے تمام تر صورت حال کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ یہاں پر قرنطینہ ہونے والے ہمارے مہمان ہیں ان کی سکیورٹی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پنجاب پولیس کے جوانوں کو مکمل سکیورٹی لباس میں ملبوس کرکے ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جارہا ہے۔۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

قرنطینہ میں ڈیوٹی کے دوران مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں

اور زکام اور کھانسی میں مبتلا شخص سے کم سے کم تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔۔

کرونا SOP پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہر جوان حفاظتی ماسک کا استعمال کرے ہر

آدھے گھنٹے بعد صابن اور دیگر جراثیم کش محلول سے ہاتھ دھوئے جائیں۔بغیر ہاتھ دھوئے،آنکھ،ناک اور کان کو نہ چھوا جائے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ پولیس جوان خدمت خلق کے جذبہ کے

تحت فرائض انجام دیں ان کی ہر ضرورت کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔

About The Author