دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہ نور بلوچ کی عید پر واپسی

اداکارہ عید قربان پر ٹیلی فلم گھن چکر میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

پاکستان کی سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے،

خوبرو اداکارہ عید کی خصوصی ٹیلی فلم میں اعجاز اسلم کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی 51 سالہ ماہ نور بلوچ ایک مرتبہ پھر مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے کے لیے ٹی وی اسکرینز پر نظر آئیں گی۔

ماہ نور بلوچ عید قربان پر نشر کی جانے والی ٹیلی فلم گھن چکر میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے شوٹنگ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ چند مناظر عکس بند کراتی دکھائی دیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہ نور بلوچ اپنی تازہ ویڈیو میں پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور دلکش لگ رہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سفید شرٹ زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

اداکارہ 2019 میں عید ٹیلی فلم اپنی اپنی لو اسٹوری میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

کاسٹ میں اعجاز اسلم ، اصفر رحمان اور صدف کنول بھی شامل تھیں۔

اہ نور بلوچ نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا

جس کے بعد وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہیں اور متعدد پروجیکٹس میں کام کیا۔

جنوری 2020 میں ماہ نور بلوچ نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں انٹری دے کر سب کو چونکا دیا تھا۔

خوبصورت ساڑھی میں ملبوس اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں

اور صارفین نے انہیں بے حد پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ کی شادی 16 برس کی عمر میں ہوگئی تھی

اور اب وہ نانی بن چکی ہیں تاہم مداح ان کی خوبصورتی کا راز جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

About The Author