دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلینڈ کیخلاف سنچری: بابر نے متعدد ریکارڈ بنا ڈالے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

قومی ٹیم  کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران حاصل کیا۔

انہوں نے 81 اننگز میں 14 سنچریاں بنائی ہیں۔

آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 82 اننگز، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 84 اننگز

کے ڈیوڈ وارنر نے 98 اننگز اور  بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 103 اننگز میں 14 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شاندار سنچری کے ساتھ بابر نے متعدد ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔

وہ انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بطور پاکستانی کیپٹن ون ڈے اننگزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کا

ریکارڈ بھی بابر نے اپنے نام کر لیا ہے۔

مزید یہ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کا یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔

About The Author