دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چالیس ارب روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی ضبط

لندن: برطانیہ میں پولیس نے 40 ارب روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی ضبط کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس نے کرپٹو کرنسی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران ضبط کی۔

اس حوالے سے 24 جون کو منی لانڈرنگ کے شبے میں 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جس سے تفتیش کی گئی۔

منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے خاتون اب ضمانت پر رہا ہیں۔

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ آج کی پیشرفت منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایک اوراہم سنگ میل ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کرپٹو کرنسی ایک ڈیجیٹل رقم ہے جو کسی بینک کے ذریعے جاری نہیں کی جاتی بلکہ

آپ اسے ڈیجیٹل دنیا میں استعمال کر سکتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی ایک اندیکھی کرنسی ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں قابل عمل ہوتی ہے۔

اس کرپٹو کرنسی کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اور پہلی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تھی۔

About The Author