اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے کیسز کے باعث مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد کے سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا
جس کے مطابق سیکٹر ای 7 کی گلی نمبر 15، میڈیا ٹاؤن بلاک اے گلی نمبر 15، بحریہ ٹاوَن فیز 4 گلی نمبر 10 کو سیل کیا جائے گا۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق کورنگ ٹاؤن کی گلی نمبر 5 اور جھنگ سیداں کے
علاقہ کشمیر محلہ کی گلی نمبر 10 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد تک پہنچنے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
لگا دیا گیا تھا
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق قربان ٹاؤن کھنہ پل کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی الیون اور
سیکٹر ایف 6 تھری کی مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے
بعد اسلام آباد کے جی 7 ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کو سل کیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب