دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بڑی عید کے ساتھ مہنگائی کی بھی آمد

عید قرباں کی آمد کے باعث ٹماٹر، لیموں، سبز مرچ، لہسن، ادرک اور دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

عید قرباں کی آمد کے باعث ٹماٹر، لیموں، سبز مرچ، لہسن، ادرک اور دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے بازاروں میں مرغی کی قیمت مزید گر گئی۔

زندہ مرغی کی قیمت کم ہوکر 175 روپے اور گوشت 260 روپے فی کلو ہوگیا۔

انڈے 155 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

عید قریب آتے ہی گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

چھوٹا گوشت 1300 روپے فی کلو اور بڑا گوشت 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ادرک 400 سے 440 روپے فی کلو ہوگیا ہے جو

پچھلے ہفتے میں 380-400 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا۔

لہسن جو پچھلے ہفتہ کے دوران 150 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا

اب 250 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

تیل اور گھی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ تیل 300 روپے اور گھی 290 روپے فی لیڑر فروخت ہو رہا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی105 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

دودھ 130 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

جبکہ دہی 100-120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہوگئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دکانداروں کو ریٹ لسٹیں فراہم کی ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

دکانداروں کا یہ مؤقف ہے کہ انہیں مارکیٹ سے مہنگی سبزیاں ملتی ہیں اور وہ انہیں سستی میں فروخت نہیں کرسکتے ہیں۔

About The Author