کراچی میں بھی مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
صبح پانچ بجے شروع ہونے والی بارش آٹھ بجے تک جاری رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں48 گھنٹے تک بونداباندی جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش سے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ متحرک ہوگیا اور سڑکوں پر جمع پانی کو نکالا جا رہا ہے۔
رات کے وقت ملیرکراچی، گڈاپ، سپرہائی وے اور شاہ فیصل کالونی میں بادل برسے۔
فیڈرل بی ایریا، ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی، نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات گلشن حدید میں17ملی میٹر اور نوری آباد میں 8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
پی اےایف فیصل 5ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 4.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لانڈھی میں 4ملی میٹر، سعدی ٹاون3.6 ملی میٹربارش، جناح ٹرمینل میں 3.2 ملی میٹر، سرجانی میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
بارش کے بعد حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بجلی عدم فراہمی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر کچھ علاقوں میں بجلی بند کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی بند کی گئی ہے۔
شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کی بجلی بارش کے ساتھ ہی معطل ہوگئی ہے
جبکہ ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
میر پورخاص، حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباد اور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،