ملتان
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنادی،میٹ سیفٹی ٹیم نے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑلی، 2 من 20 کلو مردہ مرغیاں تلف
،
خوراک میں ملاوٹ کرنے پر متعدد فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد،جب کہ 247 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے
،
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز وقارالحسن کی سربراہی میں دہلی گیٹ کے قریب مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالی گاڑی کو چیک کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 2 من 20 کلو مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں۔ کارروائی دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن کے قریب خفیہ معلومات کی بناء پر کی گئی۔
مرغیاں ملتان اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کی جانیں تھیں۔ اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائری اشیاء فروخت کرنے پر 10،10 ہزار اور لیہ میں
ملک کولیکشن سنٹر کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان
شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے
پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 17کسی وہاڑی روڑ عبدالسلام سے
دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار وموبائل چھین کر فرار ہوگئے
اسی تھانہ کی حدود جھنڈے والہ سے ڈولفن کانسٹیبل جہانزیب سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 6700روپے و 10گولیاں پسٹل چھین کر لے گئے،تھانہ الپہ کے علاقے
اڈا بند بوسن عامر لطیف سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 3 لاکھ روپے چھین کر لے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے چالیس فٹی محمد الیاس سے دوڈاکو
موٹرسائیکل و موبائل لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے احمد حسین کے گھر سے 20تولہ طلائی زیورات مالیت20لاکھ،تھانہ چہلیک کے علاقے محمد حنیف کے
انسٹی ٹیوٹ سے سامان مالیت80ہزار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد احمد،دہلی گیٹ بازار سے نور الدین کی موٹر سائیکلیں، انعام الکریم کا موبائل مالیت19ہزار چوری ہوگئے۔
ملتان
ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی آ گئی ہے 24 گھنٹوں کے ڈیٹا کے مطابق ضلع ملتان میں
کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح 1.6 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ13 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے بتایا کہ ملتان میں اب تک4 لاکھ سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے
فکس کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے علاوہ21 موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ملتان
مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتارافراد میں محمد اکرم،محمد خان
،
سہیل،محمد ملازم اور ساجد شامل۔پولیس جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک
،
لاری اڈا میں سرچ آپریشن کیاگیا،آپریشن کے دوران ٹیم نے21ہوٹل سرائے چیک کیئے گئے،153افرا د کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا۔
ملتان
لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور کو ہدایت کی ہے کہ
وہ ایک ماہ میں پیٹشنر کی داد رسی کریں۔علی پور کے رہائشی نادر عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ
اس کے مکان پر قبضہ کر لیا گیا تحصیلدار قانونگو اور پٹواری نے پٹیشنر کے
موقف کی تائید کرکے ناجائز قبضہ کی تصدیق کی
مگر انہوں نے قبضہ واگزار نہ کرایا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ