نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع راجن پو رکے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے

واٹر سپلائی سکیموں میں توسیع کے ساتھ فلٹریشن پلانٹس اور محروم آبادی کو واٹر سپلائی سکیموں میں شامل کیاجائےگا ۔

نکاسی آب کیلئے بھی بجٹ 2021-22میں ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھوسہ کالونی او رنزدیکی آباد ی میں سیوریج سسٹم کیلئے ایک کروڑ روپے ، راجن پو رشہر کی جامع سیوریج سکیم پر اڑتیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے

اور تین کروڑ ستر لاکھ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔

روجھان اور عمر کوٹ میں واٹر سپلائی اورسیوریج سکیم کیلئے بالترتیب ایک کروڑ نوے لاکھ اور ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

مہر والا میں واٹر فلٹریشن پلانٹ او رپچادھ کے علاقوں میں آر او پلانٹ اور نلکوں کی تنصیب کیلئے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے جاری منصوبوں کیلئے بھی اس سال کے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں ۔

فاضل پو رکی جامع سیوریج سکیم ، کاہا سلطان اور نزدیکی آبادی میں دیہی واٹر سپلائی سکیم اور روجھان میں واٹر سپلائی سکیم کی بہتری کیلئے ایک

ایک کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔


راجن پور

”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت نئے ہفتے سے شجر کاری مہم شروع کی جا رہی ہے ۔

ضلع بھر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب سے شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت میونسپل سروسز کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔

جاری ہفتہ کے دوران مویشیوں کے بھانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنا ، غیر قانونی تعمیراتی کے خلاف بلا امتیاز کاروائی اور مویشی منڈیوں پر فوکس رہا ۔

ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تقریباً 29455سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 97فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

About The Author