دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد

کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر

عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئیے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آ رہے ہیں

جس کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

این سی او سی نے ڈیلٹا اور دیگر وائرس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاط نہ کی گئی تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاکھوں اموات ہوئیں ہیں، بھارتی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام اذیت سے دوچار رہے ہیں۔

این سی او سی نے متعلقہ ایس او پیز پرعمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ موجودہ ایس اوپیز کا نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا۔

عیدالاضحیٰ پر غیرضروری نقل وحرکت کو محدود رکھنے کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔

عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤکو مدنظر رکھ کر آئندہ چن ددن میں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیروسیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے

About The Author